menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Darya Mein Dali Gayi Nekiyan

14 0
23.01.2026

کام کی غرض سے میکپو آفس جانے کا اتفاق ہوا، درخواست گذارنے کے لئے ایک فارم کی ضرورت پڑی سرکاری فوٹو سٹیٹ مشین سے تیارتین صفحات پر مشتمل فارم صارفین کو سو روپئے میں فروخت کیا جارہا تھا، اس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جب متعلقہ آفیسرکے دفتر کی طرف بڑھے توتالا منہ چڑھا رہا تھاقریب دفتر میں انتظار کے لئے براجمان ہوئے، اتنے میں ایک صاحب تشریف لائے، کہنے لگے کہ آپ نے مجھے نہیں پہنچانا مگر میں آپ کانام جانتا ہوں، یہ ملاقات قریباً بیس سال بعد اتفاقیہ ہورہی تھی، وہ ایک نجی کالج میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے، ادارہ میرے پی ایچ ڈی کے کلاس فیلواور پیارے دوست محسن ارشد بختاوری کا تھا، ہمارا میٹنگ پوائنٹ بھی یہی مقام رہا، دفتر آنے کا مدعا جب بیان کیا، کمال شفقت کرتے ہوئے کہا اب آپ کا کام ختم اور میرا شروع، تمام دفتری اُمورنمٹانے اور کاروائی کے بعد کہا لیجئے آپ کا کام مکمل ہوا۔

دوران نشست جو گفتگو ہوئی وہ بڑی دلچسپ رہی، ان کا کہنا تھا کہ میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہر صارف کے کام کو اس طرح انجام دوں کہ کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، ایسا سرکاری ڈیپارٹمنٹ جو نیک نام بھی نہ ہو، اس میں ایسے ایماندار افسران اور اہلکار ولی اللہ کی مانند دکھائی دیتے ہیں، بطور استاد بھی وہ طلباء کی مشکلات حل کرنے کے لئے متحرک رہتے، میں نے کہا بدنام زمانہ شعبہ میں جہاں افسر اور اہلکار کی نظر ہر صارف کی جیب پر ہوتی ہے وہاں آپ کی درویشی کس کام کی؟ کبھی آپ کو فائدہ بھی ہوا ہے یا آپ........

© Daily Urdu