menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

America Iran Mafahmat Nama Ka Mustaqbil

20 0
24.07.2026

امریکہ ایران مفاہمت نامہ کا مستقبل

امریکی ائر پورٹس پر کیمرہ کی آنکھ میں وہ مناظر بھی محفوظ ہوں گے، جب امریکی انتظامیہ کی ہدایت پر ہمارے زعماء کی جامہ تلاشی ہوتی تھی، باوجود اس کے قریباً ہر عہد میں ہم اتحادی رہے ہیں، مگر دہشت گردی کی نام نہاد جنگ نے بد اعتمادی کی ایسی فضا قائم کر دی، کہ ہماری سیاسی اور عسکری قیادت کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا، حالانکہ انکل سام کی خوشنودی کے لئے باہم دوڑ کا ساماں ہوتا، ایوب خاں سے لے کر مشرف تک سب نے سہولت کار کا فریضہ انجام دیا، سویلین حکومتیں بھی ایک دوسرے پر سبقت لیتی رہیں، یہ معاملہ اسلام آبادتک محدود نہ تھا، عرب ممالک کے شاہی خاندانوں نے تو حد ہی کردی امیر، قطر نے قیمتی جہاز صدر ٹرمپ کو تحفہ کے طور پر دیا، یو اے ای میں نوجوان لڑکیوں نے بال کھول کر جس طرح امریکی صد ٹرمپ کا استقبال کیا، جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود کا مصرع صادق آتا ہے۔

صدر ٹرمپ امت مسلمہ کی قیادت کو گھیرنے کے لئے عرب ممالک کے دورے کر رہے تھے کہ کسی طرح "ابراہیم اکارڈ" پر انہیں راضی کرتے ہوئے اسرائیلی کو تسلیم کروانے کی راہ ہموار کی جائے، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد ہمارے ہاں بھی امریکی صدر کو نوبل انعام دینے کی باز گشت سنائی دی، مگر اللہ تعالی کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

امریکہ، ایران کے مابین براہ راست فوجی کشیدگی کاآغاز 28 فروری 2026 کو ہوا، بعد ازاں کشیدگی جنگ میں بدل گئی، عارضی جنگ میں سب کچھ مسٹر ٹرمپ کے اندازوں کے برعکس ہوا، ایران نے بھاری بھر نقصان کے باوجود بھر پور........

© Daily Urdu