menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Foot In The Door

47 0
30.07.2026

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا، اس کے پاس کھانے کے لیے گاجریں اور رہنے کے لیے جگہ موجود تھی، وہ سارا دن اپنے گھر میں رہتا تھا، گاجریں کھاتا تھا، درخت کے نیچے لیٹ جاتا تھا، شام کو ٹہلتا تھا، نچلی سروں میں گانا گاتا تھا اور سو جاتا تھا، اسے کوئی فکر، کوئی فاقہ نہیں تھا لیکن پھر ایک عجیب واقعہ پیش آیا، شام کے وقت لومڑی اس کے پاس آئی، اس کی تعریف کی اور پھر اس سے ایک گاجر مانگ لی، خرگوش نے گاجروں کے ڈھیر کی طرف دیکھا اور پھر سوچا میرا خزانہ بھرا ہوا ہے، ایک گاجر سے کیا فرق پڑے گا، اس نے ڈھیر سے گاجر اٹھائی اور لومڑی کو پیش کر دی، لومڑی نے شکریہ ادا کیا اور تحفہ لے کر واپس چلی گئی۔

دوسرے دن وہ دوبارہ آئی اور ایک اور گاجر مانگ لی، خرگوش نے یہ بھی دے دی اور یہ اس کی زندگی کی بڑی غلطی تھی، اسے چاہیے تھا وہ لومڑی سے پوچھتا "جناب آپ گوشت خور ہیں، آپ نے گاجر کا کیا کرنا ہے؟" لیکن وہ خاموش رہا اور چپ چاپ دوسری مرتبہ بھی گاجر دے دی، تیسرے دن لومڑی پھر آئی اور اس نے اس سے پوچھے بغیر گاجر اٹھائی اور مسکرا کر چلی گئی، خرگوش کو یہ حرکت بری لگی لیکن وہ خاموش رہا اور اس کے بعد نیا سلسلہ شروع ہوگیا، لومڑی آتی تھی، پوچھے بغیر گاجر اٹھاتی تھی اور چلی جاتی تھی، خرگوش خاموشی سے اسے دیکھتا رہ جاتا تھا۔

یہ سلسلہ بھی دس پندرہ دن چلتا رہا، اس کے بعد ایک دن لومڑی آئی اور خرگوش کو آرڈر دیا، آج میرے گھر میں پارٹی ہے تم آٹھ دس اچھی سی گاجریں میرے بھٹ میں رکھ آئو، خرگوش کو یہ آرڈر برا لگا لیکن وہ اس وقت تک ذہنی طور پر لومڑی کا اسسٹنٹ بن چکا تھا چناں چہ اس نے گاجریں اٹھائیں اور لومڑی کے بھٹ میں چلا گیا وہاں اس نے دیکھا لومڑی اس کے گھر سے جو بھی گاجر لاتی تھی، وہ اسے سائیڈ پر پھینک دیتی تھی اور وہ پڑی پڑی خراب ہو جاتی تھی یعنی وہ گاجریں عملاً لومڑی کے کسی کام کی نہیں تھیں مگر وہ اس کے باوجود روزانہ اس کی گاجریں لا رہی تھی، خرگوش کو چاہیے تھا وہ لومڑی سے اس اصراف اور حماقت کی وجہ پوچھتا لیکن وہ کیوں کہ اس وقت تک اس کے زیر اثر آ چکا تھا لہٰذا وہ خاموش رہا اور گاجریں رکھ کر چپ چاپ واپس چلا گیا۔

لومڑی اب خود گاجر لینے نہیں جاتی تھی، وہ اسے دور سے حکم دے دیتی تھی اور وہ گاجریں لے کر حاضر ہو جاتا تھا، لومڑی نے ایک دن اسے بلایا اور اسے اپنی........

© Daily Urdu