menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Neutrino Aur Nobel Prize

22 0
09.10.2026

نیوٹرینو اور نوبیل پرائز

رائل سویڈش ایکڈمی آف سائنسز نے فزکس کے نوبیل پرائز کا اعلان کردیا۔ یہ نوبیل پرائز بیلجیم نژاد پروفیسرفرانسس ہالزن (Francis Halzen) کے نام ہوا، جوکہ یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن (University of Wisconson-Madison) امریکہ سے وابستہ ہے اورآئس کیوب نیوٹرینو آبزرویٹری (IceCube Nutrino Observatory) کےپرنسل انوسٹی گیٹر (Principal Investigator) ہیں۔ انہیں یہ اعزاز انٹارکٹیکا کی برف میں دنیا کی سب سے بڑی نیوٹرینو ٹیلی سکوپ کی بنیاد رکھنے اور کائنا ت کے دوردراز انتہائی پر تشدد گوشوں سے آنے والے کائناتی نیوٹرینوز (cosmic neutrinos) کی پہلی بار کھوج لگا کر فلکی طبیعات (Astroparticle physics) کے ایک نئے دور کا آغاز دینے پر دیا گیاہے۔ نیوٹرینو کی فیلڈ میں دئے جانے والا یہ پانچواں نوبیل پرائز ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخرکار یہ نیوٹرینو ہے کیا اور اس کی اتنی اہمیت کیوں ہے؟

بیرونی کائنات کو سمجھنے کیلئے سائنسدان مختلف پیغامات اور سگنلز کا مطالعہ کرتے ہیں۔ زمین تک پہنچنے والی شعاعیں مثلاََ ایکس ریز، گاما ریز، ریڈیو ویوز اور کائناتی شعاعیں (cosmic rays) کائنات کے مختلف مظاہر کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ ان کے علاوہ ایک اور اہم اور پراسرار ذرہ بھی ہے جسے نیوٹرینو (Neutrino) کہا جاتا ہے۔ نیوٹرینو نیوکلیائی عمل (nuclear reaction) کے دوران پیدا ہونے والاغیر چارج شدہ........

© Daily Urdu