menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Jab Bachon Ka Bachpan Mehfooz Na Rahe

35 0
29.08.2026

جب بچوں کا بچپن محفوظ نہ رہے

کسی معاشرے کے زوال کا اندازہ صرف اس بات سے نہیں لگایا جاتا کہ وہاں جرائم کتنے بڑھ گئے ہیں، بلکہ اصل سوال یہ ہوتا ہے کہ معاشرہ اپنے کمزور ترین افراد کے ساتھ کتنا کھڑا ہے۔ اگر ایک کمسن بچہ اپنے ہی ماحول میں خود کو محفوظ محسوس نہ کرے، اپنی تکلیف بیان کرنے سے ڈرے اور بڑوں کو اس کی حفاظت کے لیے آواز اٹھانے کے بجائے خاموشی اختیار کرنا آسان لگے تو ہمیں رک کر سوچنا ہوگا کہ مسئلہ صرف ایک فرد کا نہیں، پورے معاشرے کا ہے۔

گلگت بلتستان ایک ایسا خطہ رہا ہے جہاں خاندانی نظام، روایات، سماجی اقدار اور باہمی احترام کو غیر معمولی اہمیت حاصل تھی۔ ایک وقت تھا کہ معاشرے میں معمولی سی تبدیلی بھی لوگوں کی توجہ حاصل کر لیتی تھی۔ بازار میں اگر کوئی خاتون دوپٹے کے بغیر نظر آ جاتی تو مرد حضرات گھروں میں جا کر بھی حیرت سے اس کا ذکر کرتے تھے۔ آج اس مثال کو کسی کے لباس پر اعتراض کے طور پر نہیں بلکہ اس دور کی سماجی حساسیت کی علامت کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

سوال یہ ہے کہ جب ہمارا معاشرہ ظاہری معاملات پر اتنا حساس تھا تو آج کمسن بچوں کے تحفظ........

© Daily Urdu