Amjad Advocate, Qudrati Wasail Aap Ke Muntazir Hain
امجد ایڈووکیٹ، قدرتی وسائل آپ کے منتظر ہیں
گلگت بلتستان قدرت کا وہ شاہکار ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ دنیا کے بلند ترین پہاڑ، وسیع گلیشیئرز، بے کراں آبی ذخائر، قیمتی معدنیات، زرخیز وادیاں، خوش ذائقہ پھل اور سیاحت کے ایسے مواقع جو کسی بھی خطے کی معیشت کا رخ بدل سکتے ہیں۔ لیکن ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ انہی وسائل کی سرزمین پر رہنے والے لوگ آج بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، بے روزگاری، صحت و تعلیم کی ناکافی سہولیات، ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور بنیادی ضروریات کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ محرومی وسائل کی کمی نہیں بلکہ منصوبہ بندی اور عمل درآمد کی کمزوری کی عکاس ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ ایک ایسے وقت میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں جب عوام........
