Pakistan Aur Khurak Ka Ziyaa
پاکستان اور خوراک کا ضیاع
پاکستانیوں میں کئی ایسی خوبیاں ہیں جو دنیا کے لیے قابلِ رشک ہیں یہ خوبیاں اُنھیں دیگرقوموں سے ممتاز کرتی ہیں اول۔ پاکستانی انتہا کے زہین ہیں یہ جس کام کا تہیہ کرلیں اُس کے لیے جنونی کی طرح محنت کرتے ہیں کہ پایہ تکمیل کو پہنچاکردم لیتے ہیں اِس کی ایک مثال جوہری پروگرام ہے جس کی دنیا بھر نے مخالفت کی امریکہ اور یورپی ممالک نے پاکستان کو اِس صلاحیت سے محروم رکھنے کے لیے طرح طرح کی پابندیاں لگائیں مگر جب انھوں نے بوقتِ ضرورت استعمال کرنے کی کوشش کی تو پاکستان نے کچھ اِس طرح مسائل بتائے کہ امریکی صدور کئی برس تک جوہری صلاحیت نہ حاصل کرنے کاسرٹیفکیٹ جاری کرتے رہے۔
اِس وقت دنیا میں تین بڑی طاقتیں امریکہ، روس اور چین ہیں کمال کی بات یہ ہے کہ تینوں سے پاکستان کے خوشگوار تعلقات ہیں اِس وقت پاکستانی دنیا بھر میں سب سے زیادہ عطیات دینے والے تصور کیے جاتے ہیں پاکستان اپنے تین ہمسایہ ممالک بھارت، ایران اور افغانستان سے اپنی طاقت کالوہا منوا چکا ہے خطے میں پاکستان کو عسکری حوالے سے وہ ممتازاور قابلِ رشک مقام ہے جس کی قومیں آرزو کرتی ہیں آج کل پاکستان دنیا کی سفارتی سرگرمیوں کا محورہے عالمی اداروں اور اقوامِ عالم کی نظریں پاکستان پر ہیں جو امریکہ اور ایران جیسے برسوں کے مخالف ممالک کے مزاکرات کی میزبانی کررہا ہے پہلی بار دنیایہ نظارہ کررہی ہے کہ دونوں کے مزاکرات کی میزبانی کے ساتھ پاکستان بطورثالث جنگ بندی میں توسیع جیسا مشکل فیصلہ بھی کرارہا ہے اِس پر دنیاحیران ہے اور پاکستانیوں کی قدرومنزلت میں اضافہ ہواہے آج کا پاکستان ماضی والا........
