menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Habs Aur Jabr Riyaston Ke Hathiyar Hain

44 0
27.07.2026

"حبس" اور جبر ریاستوں کے ہتھیار ہیں

بھارت میں پیپر لیک پر شروع ہوئے احتجاج کے سامنے مرکزی وزیر تعلیم دھر میندر پردھان ڈھیر (مستعفی) ہوگئے۔ دھرمیندر نے مستعفی ہونے کے ساتھ یہ اعلان بھی کیا کہ مظاہرین کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوگی، وزیرتعلیم کے مستعفی ہونے کی اطلاع ملتے ہیں دہلی میں احتجاج کے مقام "جنتر منتر" پر گزشتہ شب جشن کا سماں رہا۔ پیپر لیک پر احتجاج منظم کرنے والی "سی جے پی" کاکروچ جنتا پارٹی کا کہنا ہے ہم نے جو کہا وہ کردیکھایا سی جے پی کے سربراہ دیپکے نے نئی نسل کو کاکروچ قرار دینے پر بھارتی چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کا اکثریتی حصہ طلبا تحریک کے دوران جنوبی ایشیاء کے دوسرے ممالک کے میڈیا کی طرح حکومت کی چاپلوسی کے ریکارڈ بناتا رہا احتجاجی طلبا نے سوشل میڈیا کو اپنی طاقت بنایا اور بھارت سمیت دنیا کو اپنی جانب متوجہ کیا دہلی میں احجتاجی طلبا کے مورچے کی ایک ترجمان مس نیہا بورا نے اپنے انٹرویو میں کہا

"ہم صرف انسان اور ہندوستانی ہیں ہم جانتے ہیں کہ دوسروں پر ہوتے مظالم پر خاموش رہنے والے ایک دن خود ظلم کا شکار ہوتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ظلم کے خلاف ذات پات دھرم عقیدے اور طبقاتی امتیاز کے بغیر آواز بلند کرنی چاہئے"۔

جنتر منتر طلبا مورچے کی ترجمان طالبہ نیہا بورا نے یہ بھی کہا کہ "ظلم سرینگر سے سنٹرل دہلی تک اس لئے پہنچ پایا کہ لوگ حکومتی پروپیگنڈہ سے متاثر ہوئے مگر آج جب طلبا اور نوجوانوں کے احتجاجی مورچے میں شریک افراد کو حکومت نے ملک دشمن پاکستانی ایجنٹ اور دہشتگرد قرار دیا تو سمجھ میں آیا کہ حکومت سرینگر سے سنٹرل دہلی تک جھوٹ بولتی آرہی ہے اس کے برعکس ہر مظلوم سچ بول رہا........

© Daily Urdu