menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Muhammad Ali Jinnah Shooting Championship

20 5
20.02.2026

محمد علی جناح شوٹنگ چیمپئن شپ

فروری کی نرم دھوپ ملتان کی کشادہ فضا اور نشانے پر جمی نگاہیں۔ یہ منظر کسی فلم کا نہیں بلکہ آل پاکستان محمد علی جناح اوپن لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ سی او اے ایس کپ دو ہزار چھبیس کا تھا جس نے اس برس ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان میں کھیل صرف کرکٹ تک محدود نہیں۔ تیرہ سے پندرہ فروری تک جاری رہنے والی اس چیمپئن شپ کا انعقاد پاکستان لانگ رینج رائفل ایسوسی ایشن نے کیا اور ملک کے چاروں صوبوں سے آئے ہوئے اکسٹھ ماہر نشانہ بازوں نے اپنی مہارت کا ایسا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے دم بخود رہ گئے۔ خاص طور پر بلوچستان سے آنے والا پندرہ رکنی دستہ توجہ کا مرکز رہا جس کی شرکت نے اس تاثر کو مزید مضبوط کیا کہ کھیل قومی یکجہتی کی سب سے خوبصورت زبان ہے۔

لانگ رینج شوٹنگ کوئی آسان کھیل نہیں۔ یہ صرف بندوق اور گولی کا معاملہ نہیں بلکہ اعصاب کی مضبوطی سانس کی ترتیب آنکھ اور انگلی کے تال میل اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوا کے حساب کتاب کا نام ہے۔ جب سینکڑوں میٹر دور نصب ہدف پر نشانہ لیا جاتا ہے تو ایک معمولی سی لغزش بھی پوری محنت پر پانی پھیر سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کھیل کو اعصاب کا امتحان کہا جاتا........

© Daily Urdu