Zer e Zameen Dolat: Pakistan Ki Maashi Khud Mukhtari Ka Posheeda Mahaaz
زیرِ زمین دولت: پاکستان کی معاشی خودمختاری کا پوشیدہ محاذ
قدرت نے پاکستان کو محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں دیا، بلکہ اس کی زمین، پہاڑوں اور تہہ در تہہ چٹانی ساخت میں ایک ایسا خاموش اثاثہ بھی ودیعت کیا ہے جس کی مکمل معاشی قرأت ابھی باقی ہے۔ دریاؤں کا آبی بہاؤ، زیرِ زمین پانی، معدنی پٹیاں، دھاتی امکانات اور ارضیاتی ساختیں اگرچہ بظاہر قدرتی مظاہر ہیں، لیکن جدید ریاست کے لیے یہی عناصر توانائی، صنعت، برآمدات، روزگار اور تکنیکی خود انحصاری کے سرچشمے بن سکتے ہیں۔ تاہم قدرتی نعمت اور معاشی دولت کے درمیان ایک بنیادی فرق ہے: پہلی فطرت عطا کرتی ہے، دوسری علم، سرمایہ، ٹیکنالوجی اور ادارہ جاتی صلاحیت پیدا کرتی ہے۔
معدنی ذخائر کے بارے میں ہمارے عمومی تصور کی سب سے بڑی کمزوری یہی ہے کہ ہم دریافت کو کامیابی اور امکان کو اثاثہ سمجھ لیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ زمین میں کسی دھات کی موجودگی صرف ابتدائی ارضیاتی اشارہ ہے۔ اسے معاشی ذخیرے میں تبدیل کرنے کے لیے مسلسل سروے، نمونہ بندی، جیو کیمیکل تحقیق، جیو فزیکل پیمائش، ڈرلنگ اور لیبارٹری تجزیوں کے ذریعے یہ طے کرنا پڑتا ہے کہ معدنی جسم کس حجم، گریڈ، گہرائی، ساخت اور تسلسل کا حامل ہے۔ اس کے بعد تکنیکی اور مالیاتی مطالعہ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ اسے نکالنا........
