menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Dehshat Gardi, Mazi Se Haal Tak

20 0
12.09.2026

دہشت گردی، ماضی سے حال تک

ہر قوم کی تاریخ محض واقعات کی بے ربط تقویم، معرکوں کی خونیں روداد اور اقتدار کے ایوانوں میں بدلتے ہوئے چہروں کا نام نہیں، اس کے پسِ پردہ اقوام کے فیصلوں، ترجیحات، کوتاہ بینیوں اور اجتماعی شعور کی وہ تہہ دار ساخت کارفرما ہوتی ہے جو بالآخر ان کے حال کی صورت گری اور مستقبل کی سمت بندی کرتی ہے۔ تاریخ کا المیہ یہ ہے کہ قومیں اکثر اپنے فیصلوں کے فوری ثمرات کو تو دیکھ لیتی ہیں، مگر ان کے بعید المیعاد مضمرات کو بھانپنے سے قاصر رہتی ہیں۔

پاکستان کا دہشت گردی کے ساتھ طویل اور لہولہان سامنا بھی اسی تاریخی پیچیدگی کا ایک نہایت المناک باب ہے۔ یہ طوفان یکایک کسی نامعلوم افق سے نمودار نہیں ہوا، اس کے پس منظر میں علاقائی کشمکش، عالمی طاقتوں کی مداخلت، افغان جنگ کے اثرات، مذہبی انتہاپسندی، داخلی کمزوریوں اور ریاستی پالیسیوں کے مختلف ادوار کی باہمی پیوستگی کارفرما رہی۔ بعض فیصلے اپنے زمانے کے تزویراتی تقاضوں کے تحت کیے گئے ہوں گے، لیکن تاریخ کا بے رحم محاسبہ یہ دیکھتا ہے کہ ان فیصلوں کے غیر متوقع اور طویل المدت نتائج کیا نکلے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں قومی احتساب محض الزام تراشی نہیں رہتا بلکہ اجتماعی بصیرت کی ناگزیر ضرورت بن جاتا ہے۔

افغانستان میں سوویت مداخلت کے خلاف مزاحمت کے دور میں پاکستان ایک ایسے پیچیدہ بین الاقوامی تزویراتی بندوبست کا حصہ بنا جس میں خطے کی جغرافیائی اہمیت، عالمی طاقتوں کی باہمی کشمکش اور افغان مزاحمت ایک دوسرے سے مربوط ہوگئے۔ اس عہد میں مسلح گروہوں کی تربیت، اسلحے کی فراہمی اور جنگی ثقافت کے فروغ نے صرف افغانستان ہی کو متاثر نہیں کیا بلکہ اس کے اثرات پاکستان کے سماجی، سیاسی اور داخلی سلامتی کے ڈھانچے تک بھی پہنچے۔ کلاشنکوف کلچر، غیر قانونی اسلحے کی گردش، انتہاپسند تنظیموں کے نیٹ ورک اور تشدد کو سیاسی و مذہبی مقاصد کے حصول کا وسیلہ سمجھنے والی ذہنیت نے رفتہ رفتہ ایک ایسے ماحول کو جنم دیا جس کے مضمرات بعد کے عشروں میں زیادہ نمایاں ہوئے۔

سوویت انخلا کے بعد عالمی توجہ کا اچانک رخ بدل جانا، افغانستان میں اقتدار کا بحران اور مختلف مسلح دھڑوں کی باہمی کشمکش نے اس خلا کو مزید گہرا کیا۔ اسی ماحول میں 1990 کی دہائی میں طالبان ایک اہم سیاسی و عسکری قوت........

© Daily Urdu