Do Eteraf Aur Teesri Khatarnak Warning
دو اعتراف اور تیسری خطرناک وارننگ
دو باتیں بالکل کلیئر اور واضح ہیں۔ ان کا اعتراف کرنا چاہیے۔ ایران پر حملے میں حملہ آوروں کی زیادتی تھی، امریکہ نے غلط کیا۔ اس نے جنگ شروع کی جس کا کوئی جواز نہیں تھا۔ جناب سید علی خامنائی کو نشانہ بنانا ہر اعتبار سے غلط، غیر قانونی اورظلم تھا۔
دوسرا یہ کہ ایران نے بڑی بہادری، جرات اور عزیمت سے حملوں کا مقابلہ کیا۔ ان کی ٹاپ لیڈر شپ ہٹ ہوگئی، اہم کمانڈر مارے گئے، مگر پوری قوم اکھٹی ہوگئی، مستقل مزاجی سے انہوں نے مقابلہ کیا اور شکست نہیں کھائی۔
ایران نے جنگ نہیں جیتی، مگر کسی سپرپاور سے جنگ میں اگر چھوٹا اور کمزور ملک شکست نہیں کھاتا تو یہ ایک طرح سے اس کی جیت ہی ہوتی ہے۔ ایرانی عزیمت، دلیری اور قربانیوں کے جذبے کو سراہنا چاہیے۔
یہ دو باتیں اپنی جگہ درست ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ موجودہ ایرانی اصل قیادت جن کے ہاتھ میں کنٹرول ہے یعنی پاسداران انہوں نے تدبر اور حکمت سے کام نہیں لیا۔ امن معاہدہ اور اس کا ایم او یو سائن ہونا ایران کی فتح اور بڑی کامیابی تھی۔ ایران نے اس میں بہت کچھ حاصل کر لیا، اسی وجہ سے دنیا بھر میں ہر جگہ پر........
