menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Ye Waqai Aik Maa Thi?

16 0
latest

کیا یہ واقعی ایک ماں تھی؟

گزشتہ ہفتے ایک ماں کی اپنے بچے کو شدید مار پیٹ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی جس پر سب نے بیحد تنقید کی کیونکہ دنیا میں ماں کا رشتہ صرف خون کا رشتہ نہیں، بلکہ ربِ کائنات کی طرف سے رحمتِ مطلق کا سب سے طویل اور خوبصورت استعارہ ہے۔ جب بھی کوئی بچہ اس دنیا میں قدم رکھتا ہے، وہ خود کو ایک ایسی ہستی کے حصار میں پاتا ہے جو اس کے رونے پر تڑپ اٹھتی ہے اور اس کی تکلیف پر خود کو بے بس محسوس کرتی ہے۔ یہ فطری جذبہ کسی قانون، کسی رسم یا کسی معاشرتی دباؤ کا محتاج نہیں، بلکہ یہ اِنسانی بقا کا بنیادی ستون ہے۔

​مگر پچھلے ہفتے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک دل دہلا دینے والی اس ویڈیو نے اس مقدس تصور کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک ماں کی جانب سے اپنے ہی معصوم بچے پر بہیمانہ تشدد اور اس کے لہو سے لت پت جسم کی جو ہولناک تصویر سامنے آئی، اس نے ہر ذی روح کو اندر سے جھنجھوڑ ڈالا ہے۔ اس اندوہناک منظر کو دیکھ کر دل کانپ اٹھتا ہے اور زبان پر بے ساختہ یہ سوال آتا ہے کہ کیا یہ واقعی ایک ماں تھی؟

​ایک عام انسان اور بالخصوص ایک قانون یا معاشرتی نفسیات کے طالب علم کی حیثیت سے جب ہم اس........

© Daily Urdu