Moonch Ka Baal
لفظ وائرل بذات خود زیادہ پرانا نہیں ہے مگر اب یہ افواہ اور جھوٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلنے میں سب کو پیچھے چھوڑ چکا ہے اور جھوٹ تو اس کے پاؤں جیسا بھی نہیں جس کے اپنے پاؤں بھی نہیں ہوتے۔ "Logy" کی طرح دوسری طرف دنیا میں جتنی تیزی سے ٹیکنالوجی، شوشیالوجی اور میتھالوجی تبدیل ہو رہی ہے محسوس ہوتا ہے کہ اب انہیں بھی پرانا ہونے میں دیر نہیں لگے گی اور وہ بھی عنقریب ڈی وائرل ہو چکے ہوں گے۔
آج کل صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ہر پوسٹ اور خبر فوری وائرل ہو رہی ہے بلکہ ہر وہ خبر جس میں وہ مودی کو چھ سات بار نظروں سے گراتا ہے۔ مودی نے بھی اس کا "سنیاسی" حل نکال لیا ہے۔ پریزیڈنٹ ٹرمپ جب بھی پریس کانفرنس کے دوران سات طیاروں کے down ہونے کا ذکر کرتے ہیں مودی فوراً 7up پی کر دوبارہ بھارت کی ائیر فورس کو Up کرنے کوشش کرتا ہے اور پھر پوری بی جے پی ایک نئے Planeکے ذریعے فضائی "ہاضمے" کا شکار ہو جاتی ہے۔
ویسے ہر امریکی صدر ہر دور میں بڑا طاقتور ہوتا ہے بھلے وہ ریٹائرڈ ہو چیئر پر براجمان ہو یاویل چیئر پر۔ اسی طاقت کی وجہ سے امریکی صدور نے کانگریس سے من چاہا بل پاس کروانے کا ہمیشہ فائدہ اٹھایا سوائے بل کلنٹن کے جہاں پر اس کے اپنے خلاف "بل" آ گیا تھا۔ مگر جب........
