menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Jagha Jagha Podcast Na Karte Phirye

20 0
25.07.2026

جگہ جگہ "پوڈ کاسٹ" نہ کرتے پھریے

کالم نگار کراچی پہنچا تو کئی لوگ منتظر تھے۔ دائرہ علم و ادب سندھ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر اورنگ زیب رہبرؔ، ادارہ معارفِ اسلامی کراچی کے محمود الحق صدیقی اور اپنی ذات میں شہر کراچی کے "دائرۂ معارف" جناب اقبال اے رحمٰن مانڈَوِیا، ان سب صاحبوں سے کسی نہ کسی تقریب میں شرکت کا وعدہ کررکھا تھا۔ البتہ عزیزم سید عامر اشرف سے کوئی وعدہ تھا، نہ ملنے کا ارادہ۔ مگر عامر اشرف سر ہوگئے کہ "شرفِ ملاقات بخشیے"، سو بخشا۔ ہم سے زبردستی یہ شرف بخشوا کر اُنھوں نے ایک مصاحبہ بھی عکس بند و صدا بند کروا لیا۔ مصاحبہ بے حد دلچسپ اور خوش گوار رہا۔ تقریباً ایک گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل یہ مصاحبہ زبان وبیان کے کئی موضوعات پر محیط تھا، جو جسارت برقی، پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ اس مصاحبے کی عکس بندی و صدابندی بھی جسارت برقی، کی خوب صورت نشرگاہ میں ہوئی اور چائے بسکٹ کے ساتھ ہوئی۔

"جسارت برقی" تو ہم نے لکھا ہے، ورنہ وہ خود اسے "جسارت ڈیجیٹل"کہتے ہیں۔ اُردو میں انگریزی ملا کر بولنے کی جسارت ہم سے توہو نہیں پاتی۔ اہلِ "جسارت"کو بھی یہ جسارت نہیں کرنی چاہیے۔ "مگر حفیظؔ کو یہ بات کون سمجھائے؟" روزنامہ "جسارت" آج کل دو شکلوں میں شائع ہوتا ہے۔ ایک ورقی اور ایک برقی۔ برقی جسارت کو "جسارت ڈیجیٹل"کہا جاتا ہے۔ انگریزی لفظ، Digitalکے لفظی معنی تو ہیں عددی۔ ، Digitہندسے کو کہتے ہیں۔ صفر سے 9 تک کے اعداد کو۔ مگر آج کل، Digital سے مراد وہ تمام معلومات، تصاویر، عکس و آواز اور اطلاعات لی جاتی ہیں جن کو برقی صورت میں محفوظ یا منتقل کیا جاتا ہے۔

برقی صورت کو، Digital کہنے کا سبب یہ ہے کہ یہ پورا برقی سلسلہ دو ہندسوں، صفر اور ایک(1,0)، کے مختلف امتزاج سے بننے والے ثنائی نظام (Binary System) کے تحت چلتا ہے۔ اسے انگریزی میں، Digital نہ کہا جائے تو اور کیا کہا جائے؟ مگر اُردو اصطلاحات اگر اُردو اخبارات اور اُردو........

© Daily Urdu