menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hausi Pesh Qadmi Ke Asraat

58 0
25.09.2026

حوثی پیش قدمی کے اثرات

اس مہینے کے دوسرے ہفتے کے شروع میں خبر آئی تھی کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت جلد یہ فیصلہ کرنے والے ہیں کہ آیا ایران کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یا تو ایران کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے یا پھر ایران کو مکمل طور پر معاشی تباہ حالی سے دوچار کر دیا جائے یا پھر یہ دیکھا جائے کہ کیا ایران کے ساتھ کوئی بڑی ڈیل/کوئی بڑا معاہدہ ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر کیمپ ڈیوڈ گئے ہوئے تھے۔ مغربی ایشیا میں بگڑتی صورتحال کی وجہ سے وہ اپنے شیڈول سے ذرا پہلے کیمپ ڈیوڈ سے نکل کر وائٹ ہاؤس آ گئے اور فوکس نیوز کو ایک انٹرویو دیا۔ ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے یورپ کے ایک مقام پر خلیجی ممالک اور اسرائیل کے فوجی کمانڈروں کے ساتھ ایک ملاقات میں جاری صورتحال کا جائزہ لیا۔ شنید ہے کہ اس جائزہ اجلاس کے نتیجے میں مرتب کی گئی سفارشات صدر ٹرمپ کو فیصلہ کرنے میں مدد دیں گی۔ یہی بیانیہ انھوں نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنایا۔ ویسے صدر ٹرمپ بہت بڑا بول بولتے ہیں۔ کسی بھی ملک کو شکست تو دی جا سکتی ہے لیکن صفحۂ ہستی سے صرف اللہ مٹا سکتا ہے کوئی دوسرا نہیں۔

اسی عرصے میں یمن کے حوثی ملیشیا نے مغربی ایشیا میں ایک نئی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ اب تک حوثی ملیشیا چھوٹی چھوٹی یہاں وہاں چاند ماری کر رہی تھی۔ حوثی ملیشیا کو ایران کی طرف سے ہتھیاروں اور فنڈز کی فراہمی ایک لمبے عرصے سے ہوتی رہی ہے۔ پھر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین جاری کشیدگی کی وجہ سے یہ تبدیلی آئی کہ یو اے ای بھی یمن میں اپنا تعلق بڑھانے لگا جو سعودیوں کو بہت برا لگا۔ اب حوثی ملیشیا نے بہت شدید حملے کرکے پیش قدمی کرتے ہوئے یمنی ساحل کا اکثریتی علاقہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔........

© Daily Urdu