menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Urdu Zuban, Khokhla Hota Tana (2)

20 0
previous day

اردو زبان، کھوکھلا ہوتا تنا (2)

ہندوی، ہندی، ریختہ، اردو

اردو (اس وقت اس کا جو بھی نام ہو، آپ اپنی سہولت کے لیے ہندوی، کہہ لیجیے) دلی اور اس کے گرد و نواح میں بولی جاتی تھی۔ دلی کو 1193 میں قطب الدین ایبک نے فتح کر لیا اور اس کے بعد 1857 تک اس پر مسلمانوں کے مختلف خاندان 664 برس تک یکے بعد دیگرے یہاں کے تخت پر براجتے رہے۔ یہاں شروع سے آخر تک فارسی سرکاری اور دفتری زبان رہی (اگرچہ شروع کی صدیوں میں محلات میں ترکی کا آوازہ بھی سنائی دے جاتا تھا)۔ اب دیکھیے کہ باہر شہر میں اردو بولی جا رہی ہے۔ عمال کو عوام سے بات کرنے کے لیے اردو کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔ افسران اردو بولنے والی عورتوں سے شادیاں کر رہے ہیں، بچے فارسی-اردو مخلوط گھروں میں پرورش پا رہے ہیں۔

دیکھیے کہ وہی انگریزی والا ماڈل صدیوں پہلے دہرایا گیا۔ اردو بولنے والے عام عوام کے اوپر فارسی بولنے والے حکام مسلط تھے، اس لیے اس زمانے کی اردو کا ٹینٹوا فارسی نے ہوبہو ویسے ہی دبایا جیسے آج انگریزی دبا رہی ہے۔ گویا اردو کے ساتھ انگریزی جو کچھ کر رہی ہے، وہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اردو اس کی عادی ہے۔

تو پھر نتیجہ کیا نکلا کہ اردو ذخیرۂ الفاظ میں دھڑا دھڑ فارسی الفاظ نے سیندھ لگانا شروع کر دی۔ اسما تو آئے ہی آئے، فارسی الفاظ اردو افعال کی جگہ لینے لگے۔ افعال کے ساتھ ہم نے وہی کیا جس کا عسکری صاحب نے ذکر کیا تھا:

- میں مزید برداشت، نہیں کر سکتا۔

- مہمان روانہ، ہو گئے۔

- کب سے آپ کا انتظار، کر رہا ہوں۔

- کھانا گرم، کرو (البتہ کسی فیمینسٹ سے نہ کہہ بیٹھیے گا!)

- میں تھوڑی دیر آرام، کروں گا۔

- میں تمہیں بہت یاد، کر رہا ہوں۔

- دونوں آپس میں گفتگو، کرنے لگے۔

- آج میں بہت پریشان، ہوا۔

(اس فہرست میں ایک لفظ انتظار، عربی کا ہے، یہ اور اس جیسے دوسرے سینکڑوں لفظ اردو میں فارسی کے توسط سے آئے ہیں اور اس سے میرے بنیادی نکتے پر فرق نہیں پڑتا۔)

تو ہوا کیا کہ فارسی سے ان لفظوں کو لے کر ان کے آگے کرنا اور ہونا لگانے سے ہمارے اپنے افعال پر گرد جمتی گئی اور رفتہ رفتہ ایسے سینکڑوں لفظ مٹی میں دب گئے اور آج انہیں فقرے میں استعمال کرنے والا چھوڑ، سمجھنے والا بھی کوئی اکیلا دکیلا ہی ملے گا۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ نمونہ دیکھے بغیر نہیں مانیں گے (دیکھا آپ نے، ڈیمو، لکھتے لکھتے میں نے خود کو مشکل سے روکا ہے)۔ خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیجیے کہ فارسی کے دور میں یہ سودا ہمیں کتنے میں پڑا۔ یہ چند فعل ملاحظہ ہوں جو کبھی اردو میں عام تھے اور ان کے سامنے وہ ترکیبیں جنہوں نے ان کی گدی سنبھال لی:

اپجنا پیدا ہونا، وجود میں آنا

ارجنا اکتساب کرنا، حاصل کرنا

پرچنا متعارف ہونا، مانوس ہونا

پرکانا عادی کرنا، مانوس کرنا

اکلانا پریشان ہونا، مضطرب ہونا

اس فہرست سے پتہ چلا کہ ماضی میں جیسے کیسے کیسے کارآمد، رنگارنگ اور چلتے پرزے فعل موجود تھے، جو ایک زمانے میں اردو میں عام تھے اور اردو لغت تاریخی اصول پر، میں........

© Daily Urdu (Blogs)