menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Riyasat Aur Hajoom Mein Bunyadi Farq

19 0
24.10.2026

ریاست اور ہجوم میں بنیادی فرق

ریاست جب قانون کے بجائے تماشے سے اپنی طاقت ثابت کرنے لگے تو سمجھ لیجیے کہ یہاں انصاف کا رہا سہا تصور بھی دم توڑ چکا ہے۔ پھر تھانے عدالت بن جاتے ہیں، پولیس جلاد کا کردار سنبھال لیتی ہے اور حکمران قانون کی بالادستی کے بجائے اپنی طاقت کے مظاہروں پر تالیاں بجانے لگتے ہیں۔

لاہور کے جوبلی ٹاؤن میں ایک پٹرول پمپ پر ایک نو دولتیے نے پمپ ملازم کے ساتھ دست درازی کی، اسے تھپڑ مارے اور اپنی لینڈ کروزر میں بیٹھ کر چلتا بنا۔ ریاست نے اسے گرفتار کر لیا۔ یہ وہ مقام تھا جہاں قانون کی عمل داری کا آغاز ہونا چاہیے تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوتا، تفتیش ہوتی، شواہد عدالت میں پیش کیے جاتے اور تعزیرات پاکستان کے مطابق سزا ملتی۔ مگر ہمارے ہاں ریاست کو شاید قانون کے اس طویل اور بورنگ راستے پر چلنے سے زیادہ دلچسپی فوری تماشے میں ہے۔ چنانچہ تھانے میں پولیس کی موجودگی میں اسی زیرِ حراست ملزم کو پٹرول پمپ کے اسی ملازم سے جوابی تھپڑ لگوائے گئے۔ یعنی ریاست نے انصاف کا نیا فارمولا دریافت کر لیا کہ جس نے تھپڑ مارا اسے بھی تھپڑ پڑواؤ اور پھر اس پورے عمل........

© Daily Urdu (Blogs)