Kitabein Parhein
کتابیں پڑھا کریں تاکہ مونچھوں کی لمبائی کو بہادری، داڑھی کی لمبائی کو تقویٰ اور چہرے پر سجی مذہبیت کو کردار کی سند نہ سمجھ بیٹھیں۔ تاکہ ہر صاف شفاف چہرہ معصوم عن الخطا نہ لگے، ہر خاموش آدمی کمزور نہ دکھائی دے اور ہر کم گو انسان آپ کو اپنا شکار محسوس نہ ہو۔
کتابیں پڑھا کریں تاکہ ہر چمکتے چہرے کو ذہین، ہر خوش لباس کو باصلاحیت اور ہر برانڈڈ لباس میں ملبوس شخص کو بڑا آدمی سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔ انسان کی اوقات اس کے جوتوں کی قیمت، گھڑی کے برانڈ یا گاڑی کے ماڈل سے نہیں اس کے ظرف، فکر اور کردار سے متعین ہوتی ہے۔ تاکہ کسی مداری کی شعبدہ بازی آپ کو دانش مندی، کسی کی چرب زبانی علم اور کسی بدتمیز کی بلند آہنگی جرأت محسوس نہ ہو۔ تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ اونچی آواز دلیل کا متبادل نہیں، گالی غیرت کی علامت نہیں اور ہر پراعتماد شخص باشعور نہیں ہوتا۔ اکثر اوقات جہالت بھی پورے اعتماد کے ساتھ مائیک پکڑ لیتی ہے۔
مطالعہ صرف معلومات میں اضافہ نہیں کرتا یہ آنکھوں سے پردے اُتارتا اور ذہن سے خوش فہمیاں نکالتا ہے۔ یہ سکھاتا ہے کہ اصل اور نقل میں فرق کیا........
