menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Mein Barhte Hue Khandani Masail Aur Unka Mumkina Hal (4)

29 0
10.07.2026

پاکستان میں بڑھتے ہوئے خاندانی مسائل اور اُن کا ممکنہ حل (4)

اوماہا، نبراسکا ہمارا امریکہ میں پہلا گھر تھا۔ سپرنگ ایکڑز نامی بڑا شاندار اور دلکش اپارٹمنٹ کامپلکس تھا جس میں بہت سے میڈیکل اسٹوڈنٹس یا ریزیڈنٹس رہتے تھے۔ کرئیٹین یونیورسٹی میڈیکل سینٹر دس بارہ منٹ کی ڈرائیو پر تھا۔ انہی دنوں میں ایک نوجوان اور خوبصورت نو بیاہتا جوڑے سے ملاقات ہوئی۔ اُن کا نام جم اور ماریا سمجھ لیجئیے۔ بہت جلد ماریا امبر سے بہت گُھل مل گئیں اس میں اُن کی ملنسار طبیعت کا بھی ہاتھ تھا لیکن امبر بھی اپنے ہمسائیوں کو بنا ہوا کھانا بھیجنے میں بہت فراخ دل تھیں۔ جم ملازمت کر رہے تھے بہت نفیس طبیعت کے نوجوان تھے۔ ماریا ابھی پڑھ رہی تھیں۔ ہمارے اپارٹمنٹ کامپلکس کی کار پارکنگ ہمارے گھر کے بالکل ساتھ ہی تھی اور ماریا کار پارک کرکے واپس گھر جاتے ہوئے ہمارے گھر کے سامنے سے ہی گزرتی تھیں اور رُک بھی جاتی تھیں۔ امبر کھانا آفر کرتیں اور وہ بخوشی قبول کر لیتیں اور امبر کو جب اندازہ ہوتا کہ جب وہ بہت تھکی ہوئی ہوتی ہیں تو جم کیلئے کھانا ساتھ کر دیتیں۔

جم کے ماں باپ ملنے آتے تھے اور ماریہ کا خاندان بھی آتا جاتا۔ ایک دن جم کے ماں باپ اُن کے پاس آ کر ٹھہرے اور گھر میں کچھ تلخی ہوگئی۔ سب سے پہلے جم کی والدہ تیز قدموں سے چلتے ہوئے جا کر کار میں بیٹھ گئیں اور چند منٹوں کے بعد والد صاحب بھی جاتے ہوئے دیکھا۔ رات اوماہا میں ہوٹل میں ٹھہرے۔ اگلے دن دونوں واپس آئے اور آ کر بہو سے تعلقات ٹھیک کئیے اور واپس چلے گئے۔ یہ ساری باتیں ماریا نے امبر کو بتائیں۔ انا ہار گئی۔ رشتہ بچ گیا اور دل جیت لئیے گئے۔ آخری جیت کسی انسان کی نہیں تھی بلکہ اس خاندان کی بحثیت خاندان جیت ہوئی۔ اب بھی جم اور ماریا کا ہر........

© Daily Urdu (Blogs)