menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kamyabi Ka Raz

23 0
26.10.2026

ایریزونا ایک صحرا ہے اور اس صحرا میں ہر وہ چیز ہے جس کی لئیے صحرا جانے جاتے ہیں۔ گرمیوں میں انتہائی گرمی، خوشگوار موسم خزاں۔ سردیوں میں خوبصورت اور گلابی جاڑا اور فسوں آمیز بہار۔ دو ہزار سولہ میں فزیشن ایگزیکٹوز کا امتحان لینے سے اب تک میں کئی مرتبہ سکاٹس ڈیل آ چُکا ہوں جہاں امریکن فزیشن ایگزیکٹوز کی سالانہ کانفرنس ہوتی ہے۔ ایریزونا میں بارش اور برساتی جھکڑ بہت ہی خال ہیں لیکن حیران کُن طور پر ہمیں ایسے ہی موسم میں فینکس ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔ انڈیاناپلس ائیرپورٹ سے جہاز کے ہوا میں اڑنے کے چند ہی منٹوں بعد پائلٹ نے ایریزونا کے موسم اور فلائٹ کی ممکنہ ناہمواری کا ذکر کیا اور ایسا ہی ہوا۔ دوران سفر ہمیں دوبارہ سیٹ بیلٹ باندھنی پڑیں۔

میری سیٹ کے ساتھ پینسٹھ ستر سال کے ایک ہینڈسم اور خوشگوار طویل قامت صاحب بیٹھے ہوئے تھے اور اُن کے ساتھ بظاہر اُن کی کم و بیش اسی عمر کی اہلیہ اور اُن کی جواں سال صاحبزادی تھیں۔ خاتون ہوائی سفر کی بہت مشتاق دکھائی نہیں دیتی تھیں۔ جس وقت عین لینڈنگ کا وقت آیا تو اُن صاحب نے میرے ساتھ گفتگو ادھوری چھوڑ کر بہت مضبوطی سے اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھام لیا۔ جہاز نے لینڈ کیا اور جہاز بالآخر ٹیکسی کرتے ہوئے اپنے مقام پر جا کھڑا ہوا۔ جہاز سے نکلتے ہوئے بہت سے مواقع پر پائلٹ آپ کو الوداع کہنے باہر کھڑے ہوتے ہیں اور آپ اُن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس مرتبہ بالکل جواں سال اور خوبصورت شکل و صورت کا مالک پائلٹ ابھی کاک پٹ میں........

© Daily Urdu (Blogs)