Madaris Ka Fawaid
مدارسِ اسلامیہ ہمارے معاشرے کا ایک ایسا روشن ادارہ ہیں جنہوں نے ہر دور میں دینِ اسلام کی تعلیم، اخلاقی تربیت اور اسلامی تہذیب و ثقافت کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ جب بھی دین کو مشکلات کا سامنا ہوا، مدارس نے اپنے علماء، اساتذہ اور طلبہ کے ذریعے امت کی صحیح رہنمائی کی۔ یہی وجہ ہے کہ مدارس کو اسلامی معاشرے کی روح اور دینی اقدار کا مضبوط قلعہ کہا جاتا ہے۔
مدارس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہاں قرآنِ مجید، حدیثِ نبوی ﷺ، فقہ، عقائد، عربی زبان اور دیگر دینی علوم کی باقاعدہ تعلیم دی جاتی ہے۔ ان اداروں میں طلبہ نہ صرف علم حاصل کرتے ہیں بلکہ اپنے کردار، اخلاق اور عملی زندگی کو بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالتے ہیں۔ یہی طلبہ آگے چل کر........
