Suraj Ke Tax Par Andhere Ki Khushiyan
سورج کے ٹیکس پر اندھیرے کی خوشیاں
قدرت نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ ہوا، پانی، سورج، چاند، بارش، بادل، درخت، پہاڑ اور زمین یہ سب وہ عطیے ہیں جو ربِ کائنات نے بغیر کسی قیمت کے انسان کے لیے مہیا کیے۔ ان نعمتوں میں سورج کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ سورج صرف روشنی ہی نہیں دیتا بلکہ زندگی کی بقا کا ضامن بھی ہے۔ فصلوں کی نشوونما، پھلوں کا پکنا، موسموں کا تسلسل اور روزمرہ زندگی کا ہر پہلو سورج کی روشنی سے جڑا ہوا ہے۔ انسان نے ترقی کے سفر میں اسی سورج کی روشنی کو توانائی کے ایک بڑے متبادل ذریعے کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا تاکہ مہنگی بجلی اور ایندھن کے بوجھ سے کچھ نجات حاصل کی جا سکے۔
پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں جہاں بجلی کی قیمتیں مسلسل عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں وہاں سولر انرجی لوگوں کے لیے ایک امید کی کرن بن کر ابھری تھی۔ متوسط طبقہ اپنی جمع پونجی لگا کر گھروں کی چھتوں پر سولر پینل نصب کر رہا تھا تاکہ بجلی کے بھاری بلوں سے بچ سکے اور اپنی زندگی میں کچھ آسانی پیدا کر سکے۔ مگر افسوس کہ اب اسی سورج کی روشنی پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی خبریں عوام کے لیے........
