Mazameen e Quran, Taeesvi Nimaz e Taraweeh
مضامین قرآن، تئسویں نمازِ تراویح
آج کی نمازِ تراویح کا آغاز چھبسویں پارے سے ہوتا ہے جس کے کل 18 رکوع ہیں اور اس میں 6 سورہ مبارکہ شامل ہیں۔ اس پارے میں جو مضامین شامل ہیں ان میں کفار کے باطل معبودوں کا رد اور ان کی بےبسی، اہلِ ایمان اور استقامت والوں کو جنت کی خوشخبریاں، ماں باپ سے حسنِ سلوک کی تاکید، ماں کی حمل کے دوران مشقتیں، دودھ پلانے کی 2 سال کی مدت، والدین کے نافرمان اور باطل عقائد والوں کے برے و ذلت والےانجام، حضرت ہودؑ کی قوم کا واقعہ، جنات کا نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہونا، آسمانی کتابوں کا بیان، کفار کے برے رویوں پر انبیاء علہیم السلام اور سرکارِ دو جہانﷺ کو صبر کی تلقین پر کلام کیا گیا ہے۔
اسی پارے میں جہاد کی ترغیب، جنگی قوانین، مسلمانوں کو منافقین سے خبردار رہنے، جنگی قیدیوں سے سلوک، فدیہ بارے بیان، اہلِ تقوی کو جنت کی بشارت جس میں دودھ جیسی نہریں، شرابِ طہور، رنگ برنگے پھل، کفار و منکرین کو جہنم کے عذاب بیان کئے گئے۔ اس کے علاوہ یہ بتایا گیا کہ انسان کو ہماری نازل کی گئی کتاب میں غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے اگر ان واضح دلائل کے باوجود بھی وہ نہیں مانتے تو ان کے دلوں پر تالے لگے ہیں۔
منفاقین کے رویوں پر مسلمانوں کو صبر کرنے، ہمت نہ ہارنے اور اللہ تعالی کی راہ میں دل کھول کر خرچ کرنے کی دعوت دی گئی کیونکہ انہی چیزوں میں فلاح و کامرانی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیبﷺ کی شان کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم نے آپﷺ کو گواہی دینے والا، جنت کی بشارت دینے والا، عذاب سے ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے تو اے لوگوں تم سب پر فرض ہے کہ اللہ تعالی کے رسول کی تعظیم بجا لاؤ۔
بیعت رضوان کو بیان کیا کہ بے شک حضورﷺ کا ہاتھ اللہ تعالی ہی کا ہاتھ ہے اور پھرصلح حدیبیہ، صحابہ (رضوان اللہ اجمعین) کی جانثاری، اخلاص، ایمان کی صداقت، رضائے الہی کا حصول، اصحابِ رسول کی صفات ہیں کہ آپس میں رحیم و شفیق ہیں مگر کفار پر غضب ناک اور سخت ہیں۔ نبی اکرمﷺ کے صحابہ ہر وقت اللہ تعالی کی عبادت میں مشغول........
