menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aadhi Raat Ka Suraj

13 0
latest

عکس پبلیکیشنز نے زیف سید کی تقریباً دو سو صفحات پر مشتمل کتاب "آدھی رات کا سورج" شائع کی ہے۔ کہنے کو تو یہ ناول ہے مگر اس کا ناول ہونا از خود ایک سوال ہے۔ اس لیے کتاب کے ابتدائیہ میں مصنف نے اس سوال کا ذکر کیا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ یہ ناول ہے یا سفرنامہ، فکشن ہے یا نان فکشن؟ جب میں نے یہ کتاب پڑھ لی تو یہ ہی سوال میرے ذہن میں آیا۔ اس کا جواب مصنف نے دے دیا کہ کیا ہر کتاب کو کسی ڈبے میں بند کرکے لیبل لگانا ضروری ہے؟

زیف سید صاحب کے اس جواب کو کافی سمجھتے ہوئے اس کے موضوع کی طرف آتے ہیں۔ یہ کتاب اندلس میں مسلم اقتدار اور اس کے عروج و زوال کی ایک جھلک ہے۔ یہ واقعی ایک ٹریجڈی ہے جو پڑھنے والے کو افسردہ کر دیتی ہے۔ مسلم اسپین کی داستان کے ساتھ یہ ایک سفر نامہ بھی ہے جس میں موجودہ اسپین کے سفر کا حال بھی درج ہے مگر اس کتاب کا اصل دلچسپ پہلو اول الذکر ہے۔

مسلم اسپین نے جو کہ یورپ کی غالب اور ترقی یافتہ تہذیب تھی نے باقی یورپ پر اپنے انمٹ نقوش چھوڑے۔ اس نے یورپ کی تمدن و علم کو روشنی عطاء کی جو آگے یورپ کی ترقی کی ضمانت بنی۔ یورپ کا عروج مسلم اسپین کے وجود کے مرہون منت ہے۔ پھر یہی مسلم اسپین کس طرح زوال کا شکار ہوا اس کا بھی کتاب میں ذکر ہے۔

کتاب میں اندلس کے مختلف ادوار کا ذکر ہے مگر آغاز فرانس سے ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ ایک سفر نامہ بھی ہے تو فرانس کی ساڑھے تیرہ سو سال قبل کی تاریخ کا بھی ایک اہم واقعہ ذکر کیا گیا ہے وہ ہے عبدالرحمان الغافقی جو اندلسی مسلم فوج کے سربراہ ہیں جن کو اموی خلیفہ ہشام بن عبد الملک نے اندلس کا امیر مقرر کیا تھا کا مقابلہ فرانسیسی فوج جس کی سربراہی چارلز کارٹل کر رہا تھا۔ یہ لڑائی یورپ کی تاریخ میں کئی حوالوں سے یادگار رکھی جائے گی۔ مسلم سلطنت اس وقت کی سپر پاور تھی اور اس فوج کا پلڑا بھی بھاری تھا۔ عبدالرحمان الغافقی جرنیل بھی بہت بڑا تھا مگر چارلز کارٹل یہ جنگ جیت گیا اس طرح اسلام اندلس کی طرح فرانس میں اس طرح داخل نہ ہو سکا۔ کچھ یورپی مورخین فرانس کی اس فتح کو خوشی سے بیان کرتے ہیں مگر کچھ کے خیال میں اس جنگ کے نتیجے نے فرانس و یورپ کو نقصان پہنچایا کیونکہ مسلم صرف فوجی ہی علمی طاقت کے بھی حامل تھے۔ ان کی اس شکست سے فرانس اس علم سے بھی محروم ہوا جس سے اندلس مالا مال ہوا۔ اس خیال کے مورخین کا دعویٰ ہے کہ اگر اس دن عرب فاتح ہوتے تو یورپ 267 برس آگے ہوتا۔ کیونکہ یہ علوم یہاں پر اتنے سال بعد پہنچے۔

سفرنامے میں جب اسپین پہنچتے ہیں تو وہاں پر میڈرڈ بمبنگ کا ذکر آتا ہے اور پھر خود کش حملہ آوروں کی تاریخ کو صدیوں پیچھے مسلم اندلس میں دکھایا........

© Daily Urdu (Blogs)