menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Trump Ka Lehja, Muslim Ittehad Aur Qurani Haqaiq

27 0
30.03.2026

ٹرمپ کا لہجہ، مسلم اتحاد اور قرآنی حقائق

عالمی سیاست کے اسٹیج پر جب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ واپسی کے آثار نمایاں ہوئے ہیں، سفارتی آداب اور بین الاقوامی تعلقات کے پرانے ضابطے کہیں گرد میں گم ہو کر رہ گئے ہیں۔ ٹرمپ نے سیاست کو محض ایک کاروباری سودا بنا دیا ہے، جہاں طاقتور کا لہجہ حق و انصاف کے بجائے تکبر اور تضحیک سے لبریز ہوتا ہے۔

حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محترم شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم محترم میاں محمد شہباز شریف کے حوالے سے ان کے بیانات نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یہ محض انتخابی مہم کے جملے نہیں ہیں، بلکہ اس مخصوص ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو دوسرے ممالک کو شراکت دار کے بجائے اپنا زیرِ دست یا ملازم سمجھتی ہے۔

ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ سعودی ولی عہد اب ان کے سامنے بہت نرم رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور وہ امریکی مفادات کے سامنے جھکنے پر مجبور ہیں، کسی بھی خوددار ملک کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اسی طرح پاکستان کے حوالے سے ان کا یہ طنزیہ جملہ کہ "میاں شہباز شریف ہمارے بنا مر جاتا، بھارت نے اسے مار دینا تھا"، نہ صرف ایک آزاد ریاست کی تضحیک ہے........

© Daily Urdu (Blogs)