Jamhuriat Ki Adhuri Tasveer
جمہوریت کی ادھوری تصویر
جمہوریت صرف انتخابات کے انعقاد، اسمبلیوں کی تشکیل یا حکومتوں کی تبدیلی کا نام نہیں، بلکہ اس کی اصل روح عوام کو ان کی دہلیز پر بااختیار بنانے میں پوشیدہ ہے۔ دنیا کی کامیاب جمہوریتوں میں مقامی حکومتوں کو ریاست کا بنیادی ستون سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہی ادارے عوام کے روزمرہ مسائل کو تیزی اور مؤثر انداز میں حل کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان میں بلدیاتی نظام آج بھی اپنی حقیقی روح کے مطابق فعال اور بااختیار نہیں ہو سکا۔
پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 140-اے واضح طور پر صوبوں کو سیاسی، انتظامی اور مالی اختیارات سے لیس مقامی حکومتیں قائم کرنے کا پابند بناتا ہے، مگر عملی طور پر اختیارات کا بڑا حصہ وفاق اور صوبوں تک محدود رہتا........
