menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Michel Foucault Aur Iran

33 0
12.08.2026

"فوکو جن دنوں اطالوی اخبار میں ایران سے متعلق رپورتاژ لکھ رہا تھا، ان دنوں اور اس کے بعد فوکو پر سخت تنقید ہو رہی تھی۔ یہ تنقید کئی اطراف سے ہوئی۔ ایرانی ویورپی ترقی پسند خواتین، لبرل اور مارکسی دانش وروں کی طرف سے۔

خواتین کا اعتراض تھا کہ فوکو نئی اسلامی حکومت کی خواتین پر حجاب کی پابندی سے غافل کیوں تھا۔ مارکسی دانش ور، فوکو کی تحریروں کو سادہ لوحی پر مبنی قرار دے رہے تھے کہ ان میں طبقاتی جدوجہد کو دیکھا ہی نہیں گیا تھا۔

اس تنقید اور اسلامی انقلاب کے فوری بعد کے واقعات نے فوکو کو ایک طرف مہدی بازرگان کے نام مذکورہ بالا خط لکھنے پر مجبور کیا، کچھ انٹرویوز میں، دفاعی مئوقف پر مائل کیا اور ایک آخری مضمون لکھنے کی تحریک دی۔ ا س کا عنوان "بغاوت کرنا بے مقصد ہے کیا؟" رکھا۔

یہ مضمون مئی 1979ء میں لکھا گیا۔ اس میں فوکو نے انقلاب اور شورش میں فرق بھی کیا۔ وہ انقلاب کے بارے میں کہتا ہے کہ انقلاب کے تصور نے دو سو سال تک تاریخ کو پس پشت ڈالا ہے اور وقت سے متعلق ہمارے ادراک کو تشکیل دیا ہے اور لوگوں کو مختلف قسم کی امیدیں دلائی ہیں۔

یہیں وہ جرمن فلسفی ہورخی مر (Horkheimer) کے اس سوال کو بھی دہراتا ہے کہ کیا واقعی انقلاب جیسی چیز ہمیں مطلوب ہے؟ اس........

© Daily Urdu (Blogs)