menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Solar Net Metering Aur Naseem Hijazi Ka Sufaid Jazeera

16 12
12.02.2026

حکومت کی جانب سے سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی میں اچانک تبدیلی نے ملک بھر میں ہلچل مچا دی ہے۔ سوشل میڈیا ہو یا مین اسٹریم میڈیا، ہر سمت ایک ہی سوال گردش کر رہا ہے: کیا عوام کو پہلے سرمایہ کاری پر آمادہ کرکے پھر قواعد بدل دینا انصاف کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے؟ ہزاروں لوگوں نے اپنی جمع پونجی سولر نظام پر اس یقین کے ساتھ صرف کی کہ حکومتی پالیسی دیرپا اور مستحکم رہے گی، مگر اس تازہ فیصلے نے عوام کو ایسے کرب سے دوچار کیا ہے کہ وہ اپنے سابقہ دکھ بھی بھول بیٹھے ہیں۔

بہت برس گزرے میں نے نسیم حجازی کا ناول "سفید جزیرہ" پڑھا تھا، جس کی آج یاد آ گئی۔ نسیم حجازی نے 23 نومبر 1958ء کو ناول میں لکھے گئے پیش لفظ میں ذکر کیا تھا کہ ناول کی تکمیل کے دوران ہی ملک میں اقتدار کی تبدیلی رونما ہوگئی۔ وہ جس گروہ کے خلاف قلم اٹھا رہے تھے، اس کے سرغنہ اسکندر مرزا کو چند ہی برس بعد اقتدار چھوڑ کر جلاوطنی اختیار کرنا پڑی۔ بدلتی سیاسی فضا نے انہیں اپنے ناول کے پلاٹ میں بنیادی تبدیلیاں کرنے پر مجبور کیا۔

"سفید جزیرہ" کی کہانی بظاہر ایک سائنسی مہم جوئی سے آغاز لیتی ہے، مگر رفتہ رفتہ ایک گہری سیاسی اور سماجی تمثیل میں ڈھل جاتی ہے۔ یورپ اور امریکہ کے سائنس دان مریخ کو مسخر کرنے کے لیے ایک راکٹ بھیجنے کا منصوبہ بناتے........

© Daily Urdu (Blogs)