menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ahsan Iqbal Ba Muqabla Shahid Khaqan Abbasi

28 0
08.06.2026

احسن اقبال بمقابلہ شاہد خاقان عباسی

28 جولائی 2017 کا دن تھا، میں ایسٹ لندن میں دن کے گیارہ بجے اپنے دوست راؤ آفتاب کے ساتھ اس کے ڈرائنگ روم میں بیٹھا تھا، ہم نے جیو نیوز لگائی ہوئی تھی جہاں تھوڑی دیر میں پانامہ کیس میں نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ سنایا جانا تھا۔ پانچ رکنی بینچ کے جسٹس اعجاز افضل خان نے جوں ہی نواز شریف کو 62 ایف (1) کے تحت نااہلی کا فیصلہ پڑھ کے سنایا، ہاہا کار مچ گئی اور مجھے واٹس ایپ پہ نارووال سے اپنے دوست رانا معظم کا پہلا فون موصول ہوا جس میں اس نے مجھے شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم بننے کی مبارکباد دی۔

رانا معظم میرا کلاس فیلو ہے، اس نے ایک گھر مری میں بھی بنا رکھا ہے، گرمیاں اکثر ادھر ہی گذارتا ہے اور مری کی سیاست اور احوال کا مجھ سے بھی زیادہ واقف ہے۔ وہی رانا معظم اب گزشتہ روز مجھے اپنے ایم این اے احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی کاکردگی کا موازنہ کرکے مجھے زچ کر رہا تھا۔

بقول رانا معظم کے، دونوں "قد آور" انجینئر ہیں۔ دونوں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رہے۔ دونوں کئی بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ دونوں وفاقی کابینہ کا حصہ رہے۔ لیکن جب ان کے اپنے اپنے حلقوں کی ترقی کا جائزہ لیا جائے تو نتائج حیران کن حد تک مختلف نظر آتے ہیں۔

رانا کہتا ہےآپا نثار فاطمی کے صاحبزادے احسن اقبال یو ای ٹی لاہور کے فارغ التحصیل مکینیکل انجینئر ہیں، باضابطہ سیاسی منظر نامے میں 1993 سے سامنے آئے ہیں اور گزشتہ تقریباً تین دہائیوں میں زیادہ تر منصوبہ بندی، ترقی اور قومی ترقیاتی پروگراموں سے وابستہ رہے۔ پنجاب کے 41 اضلاع ہیں، احسن اقبال کا ضلع نارووال مگر ٹاپ........

© Daily Urdu (Blogs)