menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Qarz

39 0
30.09.2026

مداینت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی قرض کے ہیں۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو کہ دنیا میں رہتے ہوئے دنیا کے ہر شعبہ حیات کی طرف رہنمائی کرتا ہے خرید و فروخت اور مالی معاملات میں باہمی لین دین جو کہ ہماری زندگی کا اہم حصہ ہے میں بھی رہنمائی کرتا ہے باہمی لین دین کے معاملے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو آیت قرآن مجید میں نازل ہوئی ہے وہ پورے قرآن مجید میں سب سے لمبی آیت ہے جوکہ مداینت (باہمیں لین دین) کہلاتی ہے۔

ترجمہ: اے ایمان والو جب کسی مقررہ مدت تک کے لئے تم آپس میں قرض کا لین دین کرو تو اسے لکھ لیا کرو۔ فریقین کے درمیان انصاف کے ساتھ ایک شخص دستاویز تحریر کرے۔ جسے اللہ تعالیٰ نے لکھنے پڑھنے کی قابلیت بخشی ہو اسے لکھنے سے انکار نہ کرنا چاہیے۔ وہ لکھے اور املا وہ شخص کرائے جس کے ذمہ حق واجب ہے اور چاہیے کہ وہ اپنے پروردگار سے ڈرتا رہے اور جو معاملہ طے ہوا ہو اس میں کمی بیشی نہ کرے۔ لیکن اگر قرض لینے والا خود نادان یا ضعیف ہو یا املا نہ کرا سکتا ہو تو اس کا ولی انصاف کے ساتھ املا لکھائے پھر اپنے مردوں میں سے دو آدمیوں کو اس پر گواہی کروا لے اور اگر دو مرد نہ دستیاب ہوں تو ایک مرد اور ساتھ دو عورتیں ہوں۔ تاکہ اگر ایک عورت بھول جائے تو دوسری یاد کرائے۔ یہ گواہ ان لوگوں میں سے ہونے چاہیں جن کی گواہی تمہارے درمیان مقبول ہو۔ گواہوں کو جب گواہ بننے کے لئے بلایا جائے تو ن کو انکار نہ کرنا چاہیے۔ معاملہ چھوٹا ہو یا بڑامیعاد کی تعین کے ساتھ اس کی دستاویز لکھ لینے میں سستی نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ طریقہ تمھارے لئے........

© Daily Urdu (Blogs)