Mahari Masjidon Mein Imam Aur Masjid Commetiyan
ہماری مسجدوں میں امام اور مسجد کمیٹیاں
ہمارے معاشرے میں مساجد اور ائمہ کرام کا کردار نہایت ہی اہم رہا ہے۔ مساجد کے ذریعے معاشرے کے صحیح رخ پر ڈالنے کی ذمہ داری ائمہ کرام نے اپنے ذمہ لی اور بہت احسن طریقے سے اسے نبانے کی کوشش کی اس میں ان کو بہت زیادہ مشکلات آئیں مگر ان مشکلات کے باوجود اس ذمہ داری کو نباہیا۔ امام کا منصب امامت کوئی عام منصب نہیں ہوتا بلکہ یہ دین اسلام کا ایک اہم منصب اور موئثر کام ہے اس منصب کے حامل حضرات کے ساتھ انتہائی اعزاز و احترام کا معاملہ کرنا چاہیے ان کو اپنے مذہبی پیشوا اور سردا رسمجھنا چاہیے کیونکہ امام نائب رسول اللہ ﷺ ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ اور مقتدیوں کے درمیان قاصد اور ایلچی ہوتا ہے ان کو دیگر ملازمین اور نوکروں کی طرح سمجھنا امامت کی سخت توہین و تذلیل ہے۔ اس طرح امام کی ضروریات زندگی اس کی علمی قابلیت، تقویٰ و طہارت اورصلاح کو سامنے رکھتے ہوئے حالات کے مطابق مناسب تنخواہ کا بندوبست ہونا چاہیے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ دین کے کاموں میں مشغول ہو سکے۔ اس کے لئے ایسا طریقہ........
