menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hashmant Kamal Ilhami Ki Shairi Mein Baltistan Ke Tehzeebi Anasir

32 0
06.10.2026

حشمت کمال الہامی کی شاعری میں بلتستان کے تہذیبی عناصر

گلگت بلتستان کی تہذیب و ثقافت اپنے آداب اور معنوی شائستگی کے گوناگوں پہلوؤں کے اعتبار سے غنی ترین تہذیبوں میں شامل ہے۔ ماضی کی مقامی ادبیات میں "ادبِ بلتستان" کی ترکیب ایک خاص تاریخی اور تہذیبی پس منظر کی طرف اشارہ کرتی دکھائی دیتی ہے۔

بلتستان کی تہذیب پر اسلامی تہذیب کے گہرے اثرات و نقوش واضح طور پر نظر آجاتے ہیں۔ چودھویں صدی عیسوی کے آخری عشروں میں (1383ء) میں مسلمان مبلغین خاص طور پر حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانیؒ اور ان کے بعد سید محمد نور بخش اور سید شمس الدین عراقی جیسے عظیم القدر علماء اور مبلغین کی آمد اور ان ہستیوں کی زیر نگرانی اسلامی مجالس کے جو طور طریقے ان علاقوں میں پروان چڑھے، وہ اپنی شائستگی اور نفاست کے اعتبار سے دنیا بھر میں بے مثال ہیں۔ یہ مجلسی آداب صدیوں بعد آج بھی زندہ و تابندہ ہیں۔

اگرچہ تہذیبی اعتبار سے یہ خطہ نہایت روشن پہلوؤں کا حامل ہے، تاہم ادبی اعتبار سے یہاں کی شاعری میں اس خطے کی تہذیب و تمدن کے روشن پہلوؤں کی نمائندگی بہت کم نظر آتی ہے۔ بہت کم ایسے شعرا ہیں، جنہوں نے یہاں کے مجلسی آداب اور طور طریقوں پر خامہ فرسائی کی........

© Daily Urdu (Blogs)