Falkiyat Ki Tareekh (14)
سن 427 قبل مسیح میں ایتھنز میں ایک ایسے شخص کی پیدائش ہوئی جس کے خیالات نے آنے والی دو ہزار سالہ علمی تاریخ پر گہرا اثر ڈالا۔ یہ افلاطون (Plato) تھا۔ اگرچہ افلاطون خود فلکیات دان نہیں تھا، لیکن اس نے فلکیات کے لیے ایک ایسا سوال چھوڑا جس نے بعد کے تقریباً تمام یونانی علماء کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔ اس کا سوال یہ تھا کہ اگر کائنات کامل ہے تو آسمانی اجسام کی حرکت بھی کامل ہونی چاہیے اور کامل حرکت صرف دائرے میں ہو سکتی ہے۔ یہ خیال بعد میں یونانی فلکیات کی بنیاد بن گیا۔
افلاطون نے ایتھنز میں اپنی مشہور درسگاہ اکیڈمی قائم کی۔ یہاں فلسفہ، ریاضی اور فلکیات ایک ہی فکری روایت کا حصہ سمجھے جاتے تھے۔ افلاطون کے نزدیک ریاضی کے بغیر کائنات کو سمجھنا ممکن نہیں تھا۔ اسی لیے اس کے مدرسے میں ریاضی کو غیر معمولی اہمیت دی جاتی تھی۔ یہ ماحول بعد میں کئی ایسے علماء پیدا کرے گا جو فلکیات کو محض مشاہدے کے بجائے ریاضی کی زبان میں بیان کرنے کی کوشش کریں........
