Jang Ke Harbi Maqasid
جنگ کا آغاز ہی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور اہم قائدین کی شہادت سے ہوا۔ ایران نے نہ صرف قیادت کے خلا کو کم سے کم وقت میں پر کر لیا بلکہ اپنی جنگی کاروائیوں کو بھی جاری رکھا۔ سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران کے اندر جس طرح کا ردِ عمل سامنے آیا ہے وہ امریکی اور اسرائیلی توقعات کے بالکل برعکس ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ استعماری طاقتیں پہلے ہی حملے میں اپنا بنیادی تزویراتی (tactical) ہدف حاصل کرنے میں یقیناً کامیاب رہی ہیں۔ لیکن استعماری طاقتوں کی یہ خوش فہمی تو وقتی طور پر ختم ہوگئی ہے کہ وہ فضائی حملوں اور میزائلوں کے ذریعے ایران میں کوئی رجیم چینج ممکن بنا سکتے ہیں یا پروپیگنڈے کے ذریعے اقتدار پر قبضے کے لیے عوام کو اکسا کر مظاہروں پر آمادہ........
