Kya Clinical Depression Ka Koi Hal Hai?
کیا کلینیکل ڈپریشن کا کوئی حل ہے؟
کلینیکل ڈپریشن کا ویسے تو کوئی آسان یا فوری حل موجود نہیں کہ چھٹکی بجا کے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا لیکن سب سے پہلے آپ نے یہ بات قبول کرنی ہوگی کہ ہاں مجھے ذہنی مسائل ہے۔ جب تک قبولیت نہیں ہوگی تب تک آپ بھاگتے رہیں گے۔ ہمارا یعنی خصوصاََ ہم مردوں کا مسئلہ یہ ہے کہ تاریخ نے ہمارے کندھوں پر یہ ذمہ داری ڈال دی ہے کہ ہم بہادر، مضبوط اور حالات سے لڑنے والے مخلوق ہے۔ ہم مرد نہ ڈرتے ہیں نہ جھکتے ہیں اور نہ ہم سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ ہم زندگی کی جنگ میں کمزور پڑ سکتے ہیں، ہار سکتے ہیں، بکھر سکتے ہیں اور ہارنے کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رو بھی سکتے ہیں۔
والدین کے ساتھ اگر ہمارا تعلق ہوتا بھی ہے تو وہ رسمی ہوتا ہے، ہم ان کے لئے نہ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں اور نہ ان کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ کیوں کہ مرد کے لیے جذبات کا اظہار ممنوع ہے۔ اول تو ہم نے اس historical inertia کو توڑنا ہوگا، ہم مضبوط اور بہادر نہیں، ہم ناکام بھی ہو سکتے ہیں، ہم ٹوٹ بھی سکتے ہیں اور ہم وہ سب کچھ کرسکتے ہیں جن کی ہم سے توقع نہیں کی جاسکتی۔
قبولیت کے بعد آپ نے خود کو یہ باور کروانا ہے کہ کلینیکل ڈپریشن کا یہ دورانیہ زندگی کا ایک حصہ ہے جس طرح آپ کی زندگی میں خوبصورت........
