4L Ka Sawal Zili Intizamia Okara Se
فور ایل کا سوال ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ سے
ضلع اوکاڑہ میں سینکڑوں کلومیٹر کا روڈ نیٹ ورک اور سینکڑوں دیہات ہیں، اس لیے دیہی سڑکوں کی بروقت دیکھ بھال محض سفری سہولت نہیں بلکہ زرعی معیشت اور عوامی رسائی سے بھی جڑی ہوئی ہے۔
آئیں زمینی حقائق پر نظر ڈالیں
21 فور ایل تا ملگدا چوک روڈ
31 فور ایل تا غیاث چوک روڈ
طبروق تا 36 فور ایل روڑ
سڑکوں کی موجودہ خرابی، مٹی نہ ڈالنے اور انتظامیہ کی عدم دلچسپی جیسے نکات کو میں عوامی مشاہدے کے طور پر پیش کر رہا ہوں۔
ضلعی انتظامیہ کسی بھی ضلع میں ریاست اور عوام کے درمیان وہ پل ہوتی ہے جس کے ذریعے حکومتی پالیسی، ترقیاتی منصوبے اور بنیادی سہولیات عام شہری تک پہنچتی ہیں۔ ایک فعال ضلعی انتظامیہ صرف بڑے شہروں، مرکزی شاہراہوں اور نمایاں علاقوں تک محدود نہیں رہتی بلکہ دور دراز دیہات اور پسماندہ علاقوں کے مسائل کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کرتی ہے۔
اوکاڑہ ضلع کی سرکاری معلومات کے مطابق یہاں سینکڑوں دیہات اور تقریباً 860 کلومیٹر کا روڈ نیٹ ورک موجود ہے۔ ایسے ضلع میں دیہی سڑکوں کی حالت دراصل پورے مقامی نظامِ زندگی کا آئینہ ہوتی ہے، کیونکہ کسان کی فصل، طالب علم کا اسکول، مریض کا ہسپتال اور عام آدمی کی روزمرہ ضرورتیں انہی سڑکوں سے جڑی ہوتی ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ فور ایل کے دیہات آخر کب تک بنیادی سہولیات کے انتظار میں رہیں گے؟
یہ وہی فور ایل علاقہ ہے جس کا ذکر انتخابی موسم میں بڑے جوش و خروش سے کیا جاتا ہے۔ ووٹر اپنے نمائندگان کا انتخاب........
