menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hisab To Ho Kar Rahe Ga

27 0
03.03.2026

آپ نے کبھی سوچا؟ قدرت کا نظام کتنا باریک اور کتنا بے رحم ہے۔ ہم انسان سمجھتے ہیں کہ ہم نے کسی کا حق مارا، کسی کمزور کو دبا دیا، کسی کی فائل روک لی یا کسی کے رزق پر شب خون مارا اور ہم آگے نکل گئے، تو بس قصہ ختم ہوگیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ وقت کی گرد اس واقعے کو دفن کر دے گی اور ہم اپنی زندگی کے اگلے سٹیشن پر جا کر سکون سے بیٹھ جائیں گے۔ لیکن صاحب! قدرت کا ایک رجسٹر ہے، ایک ایسا کمپیوٹر ہے جو کبھی ہینگ نہیں ہوتا اور جس میں "ڈیلیٹ" کا بٹن سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ آپ اسے قدرت کا انتقام کہہ لیں، کرما کا نام دے دیں یا ہم مسلمانوں کی اصطلاح میں اسے مکافاتِ عمل پکار لیں، یہ وہ ترازو ہے جس کا پلڑا کبھی غلط نہیں جھکتا۔

میں پچھلے دنوں ایک پرانے شناسا سے ملا۔ بیس سال پہلے جب وہ اقتدار کے ہما کے سائے میں تھا، اس کے دفتر کے باہر لوگوں کی لائنیں لگی ہوتی تھیں۔ وہ ایک ایسی کرسی پر بیٹھا تھا جہاں سے ایک جنبشِ قلم کسی کا گھر آباد کر دیتی تھی اور کسی کا اجاڑ دیتی تھی۔ وہ اس وقت اتنا مغرور تھا کہ اپنے ماتحتوں کو انسان نہیں سمجھتا تھا، سائلین کی فریادیں اس کے کانوں تک پہنچنے سے پہلے پہرے داروں کی سنگینوں سے ٹکرا کر واپس چلی جاتی تھیں۔ اس نے کتنوں کے جائز کام روکے، کتنوں کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھینا اور کتنوں کی آہیں سمیٹیں، اسے خود بھی یاد نہیں ہوگا۔

آج وہ شخص ایک سرکاری ہسپتال کے میلے........

© Daily Urdu (Blogs)