menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Karbala Ki Shahzadi

9 0
latest

سیدہ زینب کبریؑ نے زمین کے مبارک ترین گھرانے میں پرورش پائی۔ نانا رحمت اللعلمین ﷺ، نانی حضرت خدیجہ الکبریؑ، والد علی حیدر کرارؑ، والده سيدة النساءؑ تھیں۔ اُن کے بھائی جوانانِ جنت کے سردار حضرت امام حسنؑ اور امام حسینؑ تھے۔ حیدرِ کرارؑ شعلہ بیان خطیب تھے۔ حضرت زینبؑ کو یہی فصاحت و بلاغت ورثے میں ملی تھی۔ وہ عالمہ، عاقلہ اور محدثہ تھیں۔ انھوں نے دولتِ دنیا کو ٹھکرا کر معرکۂ کربلا میں اپنے بھائی حضرت امام حسینؑ کی رفاقت اختیار کی۔ بھائی، بھتیجوں، بھانجوں، بیٹوں کے علاوہ بھائی کے انصار و اصحاب کی شہادت کے بعد وطن سے دور کربلائے معلیٰ کے تپتے ریگ زار میں حضرت زینبؑ نے قافلۂ اسلام کی باگ ڈور سنبھالی۔ انھوں نے جس کڑے امتحان کا سامنا کیا اور اسلام کی ڈولتی ہوئی کشتی کو سہارا دیا، دنیا اس بات کی گواہی دے گی کہ امام حسینؑ کے ساتھ جنابِ زینبؑ نے اسلام کو بچایا۔۔

یزیدی لشکر فتح کے نشے میں چور لٹے پٹے اسلامی قافلہ کر لے کر شام کی جانب روانہ ہوا تاکہ یزید سے انعام و........

© Daily Urdu (Blogs)