Jadu Aur Tibb
اسلام کے ابتدائی دو سو سال میں دو بغاوتیں ایسی بھی ہوئیں کہ جن میں فنون کا سہارا لیا گیا۔ 119 ہجری میں مغیرہ بن سعید نے کوفہ میں خروج کیا، یہ شخص سحر اور جادو سیکھا ہوا تھا، کہا کرتا "اس فن سے قوم عاد و ثمود کے مردوں کو بھی زندہ کر سکتا ہوں"، یہ قبروں پہ جا کے عجیب کلمات کہتا جن سے ان پہ ٹڈیوں جیسے جان دار نظر آتے، اپنے پاس آنے والوں کو بتا دیتا کہ تم گھر میں اپنی خادمہ کو کیا کہہ کر آئے ہو یا تمہارے والدین نے یہ نام کیوں رکھا ہے، وغیرہ۔ جب اس نے بغاوت برپا کی تو سات آدمی........
