Raqs e Bismil
گزشتہ دنوں پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے فزیکل ٹیسٹ کے دوران ایک نوجوان کی آنکھوں سے چھلکتے آنسو محض ایک لمحاتی کیفیت نہیں، بلکہ ہمارے معاشرے کی معاشی بے یقینی اور نوجوانوں کے خوابوں کی عکاسی کرتے محسوس ہوئے۔ اس کے آنسوؤں میں کتنی محرومیاں، کتنی امیدیں اور مستقبل کے کتنے سوال چھپے تھے، اس کا اندازہ شاید وہی لگا سکتا ہے جو خود ایسے حالات سے گزرا ہو۔
آج ایک نوجوان نوکری کے حصول کے لیے میدان میں دوڑتا ہے تو اس کے ساتھ صرف اس کے قدم نہیں دوڑ رہے ہوتے، بلکہ گھر والوں کی توقعات، معاشی ذمہ داریاں اور بہتر مستقبل کے خواب بھی اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔ ناکامی کی صورت میں اسے صرف ایک امتحان میں شکست نہیں ہوتی، بلکہ بعض اوقات وہ ان تمام........
