menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Siasi Azaim Ke Liye Maa Ke Istaare Ka Istemal

31 0
06.09.2026

سیاسی عزائم کے لیے "ماں" کے استعارے کا استعمال

ایسا ممکن ہے کہ انسان کو کسی وقتی اشتعال سے غصہ آ جائے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی چیز طویل عرصے سے کسی کو پریشان کر رہی ہو اور وہ اُسے بوجوہ سہتا رہے لیکن ایک خاص موقعے پر اُس کا صبر جواب دے جائے اور وہ غصے سے پھٹ پڑے۔ اِن دونوں کے علاوہ بھی ایک صورت ہے۔ وہ یہ ہے کوئی شخص بدنیتی سے اور اپنے مذموم عزائم پورا کرنے کے لیے کسی کے جذبات کو برانگیختہ کرے، اُس کی دکھتی رگ پر پاؤں رکھ کر اُس کو طیش دلائے اور جب دوسرا شخص جذبات میں اندھا ہو کر سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھے اور اچھے برے کی تمیز کھو دے تو اُس سے اپنے مطلب کے کام نکلوا لے۔

میرے مطالعے کی حد تک آج پاکستان میں اِن میں سے تیسرا کام انتہائی شدت اور کامیابی کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ قومیت پرست اور (شاید اُن سے ڈرے ہوئے) سیاستدان نئے صوبوں کے معاملے پر لوگوں کے جذبات کو بے قابو کر دینے کی حد تک ابھار رہے ہیں۔ اِن دونوں قسموں کے لوگوں نے ماحول اِتنا اشتعال انگیز کر دیا ہے کہ دلیل کے ساتھ گفتگو ہو ہی نہیں سکتی اور اِس قبیح ترین کام کے لیے جس ہستی کو اِنھوں نے دکھتی رگ کے طور استعمال کیا ہے وہ ہے "ماں"۔

لوگوں کو جذبات میں اندھا کرنے کے لیے ماں کی علامت کا انتخاب ہی اِن کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔ میں اپنے مطالعے کی حد تک دعویٰ کرسکتا ہوں کہ برِصغیر میں ہمیشہ سے ماں کی عزت اور تکریم، دینی علامتوں کو چھوڑ کر، دنیا کی ہر دوسری چیز سے زیادہ کی جاتی ہے۔ اِس لیے اگر کسی چیز کو ماں سے تشبیہ دے دی جائے تو اُس کے بعد دلیل و منطق سب غیر موثر ہو جاتے ہیں۔

میں اردو کے اُن بہت تھوڑے سے لوگوں میں شامل ہوں جو سماجی لسانیات کی سائنسی بنیاد پر "مادری زبان" کی ترکیب کو ٹھیک نہیں سمجھتے اور نہ وطن کو motherland کہنا درست خیال کرتے ہیں۔ میرے نزدیک "آبائی زبان" (native language) اور fatherland درست تر تراکیب ہیں۔ اب چونکہ اِن لوگوں نے عوام کی عقل چوسنے کے لیے ماں کی ہستی کو استعمال کیا ہے اِس لیے نہ چاہتے ہوئے بھی مجھے ماں پر بات کرنا پڑے گی۔ میں اب عام طور پر اپنی تحریروں دین یا مذہبی استعارے استعمال نہیں کرتا ہوں لیکن چونکہ لوگ ماں کو تقدیس دینی اعتبار سے دیتے ہیں اور درست دیتے ہیں، اِس لیے مجھے بھی تھوڑی بہت بات اِس حوالے سے کرنا پڑے گی۔ میں آگے جو لکھ رہا ہوں، خدا سے ڈرتے ہوئے لکھ رہا ہوں۔

ماں اولاد کو خدا کے حکم سے پیدا کرتی ہے (بلکہ مسیحی ماں تو جنسی عمل بھی خدا کو بچہ دینے کے لیے کرتی ہے)، اُس کو دودھ پلاتی ہے، اُس سے محبت کرتی ہے، اُس کی خاطر راتیں جاگتی ہے، اُس کی تعلیم و تربیت کرتی ہے........

© Daily Urdu (Blogs)