Pakistan Jeet Gaya
10 مئی 2025 کو پاکستان نے اشتعال انگیزی کو شکست دی تھی اور 10 اپریل 2026 کو امن اور فتح کا پرچم بلند کیا ہے۔ اگرچہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کروانا بذاتِ خود ایک بڑی کامیابی تھی، ایک ایسا لمحہ جب چند ہی لمحوں کے فاصلے پر تیسری عالمی جنگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے کے قریب محسوس ہو رہی تھی۔ دنیا کی نظریں اس امر پر جمی ہوئی تھیں کہ کب امریکی صدر ایران پر بڑے حملے کا حکم دیتے ہیں، مگر اسی دوران یہ پیغام سامنے آیا کہ پاکستان کے وزیرِاعظم کی درخواست پر دو ہفتوں کے لیے سیزفائر کر دیا گیا ہے۔
یہ ایک ایسا غیر متوقع سفارتی موڑ تھا جس نے عالمی منظرنامے کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔ انتشار اور تصادم کی خواہاں سوچیں دم توڑتی نظر آئیں، جبکہ امن، تدبر اور مکالمے کا راستہ روشن ہونے لگا۔
آج پاکستان کی سرزمین پر باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔ امن کی میز سج چکی ہے اور مذاکرات تکنیکی سطح پر دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔........
