menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Wo Shamma Meri Thi Aur Main Uska Parwana

32 0
23.10.2026

وہ میری شمع تھی اور میں اس کا پروانہ

ابھی انٹر میں تھے کہ ایک دوست کے ہاتھوں شمع سے دوستی ہوگئی۔ سنا ضرور تھا لیکن جب ملا تو دل خوش ہوگیا اور طلب بڑھتی گئی۔ وہ اپنی ذات میں انجمن تھی۔ اردو شستہ، گفتگو برجستہ، انداز مہذب، لہجہ مودب غرض وہ سراپا مرصع و مسجع تھی۔ اس کا چہرہ ہر بار مجھے کھلتا گلاب لگتا۔ سجی دھجی رہتی، میرا دل موہ لیا کرتی۔

شمع کی باتیں بہت دلچسپ، دلفریب، دلآویز اور دل افروز ہوا کرتی تھیں اور ہم دل بدست ہو جایا کرتے۔ پہلے مجھے فلموں کا بتاتی اور ان فلموں کا بھی جو ابھی زیر تکمیل ہوتیں۔ بڑے تعلقات تھے اس کے۔ جس سیٹ پر چاھتی پہنچ جاتی۔ ان کے اداکاروں سے باتیں کرتی۔ ہدایتکار اور لکھاری سے باتیں کرتی۔ اس کے بعد بتاتی کہ وہ کس کس اداکار اور دیگر فلمی شخصیات سے ملی اور ان سے ماضی، حال اور مستقبل کی باتیں کرتی اور مجھے بتاتی۔ ہر نئے آنے والے اداکار کا اسے پتہ........

© Daily Urdu (Blogs)