Hamein Jurm Se Larna Hai, Kirdar Kashi Se Nahi
ہمیں جرم سے لڑنا ہے، کردار کشی سے نہیں
آج کے دور میں سوشل میڈیا نے ہر انسان کو رائے دینے کا حق تو دے دیا ہے، مگر افسوس یہ حق اکثر انصاف کے بجائے تماشہ بن جاتا ہے۔ جیسے ہی کسی شخص کا نام کسی خبر، اسکینڈل یا جرم کے ساتھ سامنے آتا ہے، لوگ بغیر تحقیق، بغیر حقیقت جانے، چند لمحوں میں اُس کے کردار، عزت اور پوری زندگی کا فیصلہ سنا دیتے ہیں۔
یہ سچ ہے کہ منشیات ایک خطرناک لعنت ہیں۔ یہ نہ صرف انسان کی صحت بلکہ اُس کی سوچ، خاندان، عزت اور مستقبل کو بھی تباہ کر دیتی ہیں۔ معاشرے میں بڑھتا ہوا ڈرگ کلچر نوجوان نسل کو آہستہ آہستہ اندھیروں کی طرف لے جا رہا ہے۔ ایسے جرائم کے خلاف قانون کو سختی سے کام کرنا چاہیے تاکہ آنے والی نسلیں محفوظ رہ........
