menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kitab Ki Roshni Mein Sadequain Se Aik Mulaqat

30 0
09.09.2026

کتاب کی روشنی میں صادقین سے ایک ملاقات

گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری لاہور میں داخل ہوتے ہوئے شاید بہت سے لوگ اس عظیم دیوار کے سامنے سے گزر جاتے ہوں، مگر چند لمحوں کے لیے رک کر اسے دیکھیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ محض ایک دیوار نہیں۔ اس پر ایک ایسا عہد سانس لے رہا ہے جس میں کتاب، علم، انسان اور جستجو ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ صادقین کا فن ہے، ایسا فن جسے صرف دیکھا نہیں، محسوس بھی کیا جا سکتا ہے۔

صادقین پاکستان کے ان عظیم فن کاروں میں سے تھے جنہوں نے مصوری اور خطاطی کو محض حسن کی تلاش تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے فکر اور فلسفے کی زبان بنا دیا۔ ان کے فن میں انسان کبھی محنت کرتا دکھائی دیتا ہے، کبھی کچھ تلاش کرتا ہے اور کبھی اپنے اندر اور اپنے اردگرد کی دنیا کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے murals آج بھی خاموش ہونے کے باوجود بہت کچھ کہتے ہیں۔

صادقین نے اپنی زندگی میں ہزاروں فن پارے تخلیق کیے اور 1950ء سے 1980ء کی دہائی تک 45 سے زیادہ murals بنائے۔ ان میں سے بہت سے انہوں نے پاکستان اور دیگر ممالک........

© Daily Urdu (Blogs)