menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sarmaya Lagane Se Pehle Sochen

26 0
25.10.2026

سرمایہ لگانے سے پہلے سوچیں

ہم میں سے اکثر لوگ کامیابی کو ایک رقم میں ناپنے لگے ہیں۔ کسی کے ذہن میں پچاس ہزار ماہانہ آمدن کامیابی ہے، کسی کے لیے ایک لاکھ اور کسی کے لیے دس یا بیس لاکھ روپے کو کاروبار میں لگا کر چند ہی مہینوں میں منافع کمانا ایک خواب بن چکا ہے۔ مگر مسئلہ رقم کی کمی سے زیادہ اس سوچ کا ہے جو رقم کو منزل سمجھ بیٹھتی ہے۔ ہم یہ تو پوچھتے ہیں کہ کتنے پیسے کمائے جا سکتے ہیں، لیکن یہ پوچھنے میں اکثر دیر کر دیتے ہیں کہ ہماری صلاحیت، مزاج، برداشت اور تجربہ اس آمدن کے راستے کے ساتھ چلنے کے قابل بھی ہیں یا نہیں۔

نوکری اور کاروبار میں اصل فرق صرف یہ نہیں کہ ایک میں ماہانہ تنخواہ ملتی ہے اور دوسرے میں منافع کا امکان ہوتا ہے۔ دونوں دراصل زندگی کے دو مختلف طرزِ فکر ہیں۔ نوکری میں ایک متعین نظام، ذمہ داری اور نسبتاً قابلِ پیش گوئی آمدن انسان کو ذہنی استحکام فراہم کرتی ہے۔ کاروبار میں آزادی زیادہ ہے، مگر اس آزادی کے ساتھ غیر یقینی، نقصان، فیصلوں کا دباؤ اور مسلسل سیکھنے کی ضرورت بھی آتی ہے۔ ہر وہ شخص جونوکری کی پابندی سے اکتا گیا ہو، ضروری نہیں کہ کاروبار کے انتشار کو برداشت بھی کر سکے۔ اسی طرح ہر وہ شخص جو رسک لینے سے گھبراتا ہے، لازماً ناکام انسان نہیں۔۔ شاید وہ ایک منظم ملازمت میں اپنی بہترین صلاحیتیں دکھا سکتا ہو۔

ہم نے کامیابی کو بھی عجیب قسم کی سماجی دوڑ بنا دیا ہے۔ محلے میں کسی نے کاروبار شروع کیا، دوست نے دکان کھولی، کسی رشتہ دار نے آن لائن کام سے اچھی آمدن پیدا کر لی، تو ہمیں اپنی زندگی اچانک ناکام دکھائی دینے لگتی ہے۔ پھر ہم اپنے مزاج اور حالات کو سمجھے بغیر........

© Daily Urdu (Blogs)