menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shumali Ilaqa Jaat: Sair Kijye, Khud Ko Aziyat Na Dein

33 0
02.06.2026

شمالی علاقہ جات: سیر کیجیے، خود کو اذیت نہ دیں

دو سال قبل جون کے آغاز میں ہم اپنی بائیکس پر شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکلے۔ ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک اور بابوسر ٹاپ جیسے سحر انگیز مقامات گھومے۔ بائیکس کی وجہ سے آمد و رفت میں کچھ سہولت تو رہی، لیکن وہاں سیاحوں کا بے پناہ رش تھا۔ ہوٹلوں میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی اور بہت سے خاندان چھت کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے تھے۔ جو کچھ کمرے خالی تھے، ان کے کرائے عام آدمی کی پہنچ سے باہر تھے۔

دریا کے کنارے لوہے کے عارضی کنٹینرز کھڑے تھے، جن کے ارد گرد گندگی تھی اور ان کا ایک رات کا کرایہ بھی آسمان سے باتیں کر رہا تھا۔ مجبوری میں کئی خاندانوں نے رات گزارنے کے لیے انہیں بھی کرائے پر لیا۔ میلے کچیلے بستر اور دس........

© Daily Urdu (Blogs)