menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Molana Allah Wasaya Ki Taleef: Mahaz Arai Ka Naya Baab

65 0
28.09.2026

مولانا اللہ وسایا کی تالیف: محاذ آرائی کا نیا باب

ان مولویوں کی سمجھ نہیں آتی کہ روز سوشل میڈیا پر کوئی نیا کٹا کھول کر بیٹھ جاتے ہیں۔ مخالف مسالک پر فتوے لگانے، الزام تراشی کرنے اور طعن و تشنیع کے لیے تو ان کے پاس سینکڑوں وجوہات موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود اپنے ہی مسلک کی شخصیات بھی ان کی باہمی کشمکش سے محفوظ نہیں۔ مختلف مسالک میں دینی نوعیت کے اختلافات اور محاذ آرائیاں ہوتی رہتی ہیں، لیکن دیوبندی حلقے اس معاملے میں خاصے "فراخ دل" واقع ہوئے ہیں۔ قیامِ پاکستان سے پہلے ہی سے یہ روایت مختلف شکلوں میں چلی آ رہی ہے۔

مدنی اور تھانوی اختلافات بھی ایک زمانے میں کارکنان کے لیے باہمی کشمکش اور بداخلاقی کا ذریعہ بنے۔ کبھی مولوی حضرات مل جل کر کسی کو اسلام سے خارج کرنے پر تُل جاتے ہیں اور کبھی کسی کو دیوبندیت سے "کک آؤٹ" کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جاتا ہے۔ مولانا زاہد الراشدی سے لے کر مولانا محمد زاہد صاحب تک، دینی خدمات انجام دینے والی شخصیات بھی اس طرزِ عمل سے محفوظ نہیں رہیں۔ ایک عرصے سے بعض حلقوں کی جانب سے انہیں دیوبندیت کے دائرے سے نکالنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں، گویا مسلک کی حدود کا فیصلہ بھی چند افراد کے ہاتھ میں ہو۔

بینکاری........

© Daily Urdu (Blogs)