Khufia Aankh Aur Fikri Bedari
خفیہ آنکھ اور فکری بیداری
بیس بائیس سال پہلے مختلف موضوعات پر کتب کا مطالعہ میری زندگی کا لازمی جزو بن گیا تھا۔ چند برس تک فری میسنری، صہیونی نظام اور اس کے مقاصد، جدید عالمی نظام، دجال اور ان سے متعلق موضوعات پر مختلف مصنفین کی متعدد کتب کا مطالعہ میری خصوصی دلچسپی کا محور رہا۔ فیصل آباد اور لاہور سے لے کر کراچی تک کے کتب خانوں کی خاک چھانی۔ مطالعے کے دوران فری میسنری کے بارے میں مختلف مصنفین کے خیالات اور آرا سے واقفیت ہوئی۔ مفتی ابو لبابہ شاہ منصور صاحب کی کتاب "دجال: کون، کہاں، کب؟" نے معاشرے میں اس موضوع کے حوالے سے خاصا شوق بیدار کیا۔ یہ اپنے موضوع پر ایک اہم اور قابلِ مطالعہ تصنیف ہے۔ افسوس کہ بعض مذہب مخالف اور متعصب حلقوں نے اس موضوع اور اس کتاب کا مذاق اڑایا، حالانکہ دجال کا فتنہ احادیثِ نبویہ میں انتہائی سنگین فتنہ قرار دیا گیا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے امت کو اس فتنے سے بار بار خبردار فرمایا اور اس سے پناہ مانگنے کی تعلیم دی۔ ہمیں........
